41 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے ، پاکستان کی دعوت پر 20 ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ، 10ممالک کے نائب وزیر خارجہ سمیت 70 وفود شرکت کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 41 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے ، بہت سے ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود پاکستان کے دارالحکومت میں موجود ہیں ، او آئی سی کانفرنس ہماری بہترین اور متحرک خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔

بتایا گیا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، افغانستان کی صورت حال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اجلاس میں شرکت کے لیے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ، اہم ممالک کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندگان اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اس موقع پر اسلام آباد کو رنگا رنگ روشنیوں، مندوب ممالک کے جھنڈوں، استقبالیہ بینرز سے سجا دیا گیا ہے ، سڑکوں اور راستوں کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا ہے ، او آئی سی کے متعدد مندوبین کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، شہریوں کو ٹریفک کے رش سے بچانے اور مندوبین کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے ہفتہ اور پیر (18 اور 20 دسمبر) کو شہر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا۔

مشہور خبریں۔

خواہش ہے اچکزئی کو ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے ایسا نہ کروں: فضل الرحمان

?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے

نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی

?️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 29 فیصد اضافہ

?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی

یوکرین کے وزیر خارجہ مستعفی

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرینی پارلیمانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

بجلی کے کرایے میں اضافہ کے متعلق وزیر خزانہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  پاکستان نے کووڈ 19 وبا کی تیسری اور

قابض حکومت استقامت کاروں کے صبر کا امتحان نہ لے: اسلامی جہاد

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:   فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان طارق عزالدین نے

غزہ کے بچے کب سے بھوکے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے حق خوراک نے اعلان

برطانیہ کا یوکرین کو 200 کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے ڈرون دینے کا اعلان

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے