?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چار ووٹ ابھی بھی ہماری جیب میں تھے، وہ چار ووٹ ہم نے 28 ویں ترمیم کے لیے رکھ لیے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ عدالتوں نے بھٹو کو 45 سال بعد انصاف دیا، عدالتوں میں انصاف کیسے ملتا ہے اس کی ایک ہسٹری ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ 27 ویں ترمیم اتفاق رائے سے پاس ہوئی، چیئرمین سینیٹ نے تحریک انصاف کو 59 بار بلایا، تحریک انصاف والے سوشل میڈیا پر کچھ اور اندر ڈرامہ کرتے ہیں، تحریک انصاف والوں کو قوم کے ساتھ سچ بولنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے واک آؤٹ کا مقصد رضا مندی ہوتا ہے، اپوزیشن اس حکومت کی ضمانتی ہے، ترامیم نہیں رکیں گی تحریک انصاف کے بندے کم پڑجائیں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جمہوریت نے کونسا معرکہ مارا ہے، جمہوریت نے سکول، کالج، ہسپتال اور بجلی، گیس نہیں دی، آج سہیل آفریدی نے سب کو بلایا اچھا اقدام کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری بات صحیح نکلی وہ 26 نومبر کو چڑھائی نہیں کرنے آ رہے، یہ ایک اچھی بات ہے، سہیل آفریدی کو بانی اور اپنے لیے آسانی پیدا کرنی چاہئے۔


مشہور خبریں۔
سی این این: نتن یاہو ایران اور امریکہ کے حتمی معاہدے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک اسرائیلی ذریعے
جون
امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو مہاجرین کی ملک بدری کے لیے ہری جھنڈی
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 500000 سے زائد مہاجرین
مئی
امریکہ کی سعودی عرب کو مزید میزائلوں کی فراہمی
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے سعودی عرب پر حملوں کے بعد امریکہ نے
مارچ
حماس غزہ میں لبنان کی حزب اللہ کا راستہ اپنا سکتی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 2 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کے جدید ڈرونوں کے مقابلے میں
مئی
صیہونی فوج ہائی الرٹ
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طرف سے صہیونی
فروری
بلاول کی ناروے،چینی ہم منصب اورامریکی نمائندہ خصوصی برائےافغان سےملاقاتیں.
?️ 20 ستمبر 2022پاکستان: (سچ خبریں) بلاول بھٹو کی ناروے اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں،
ستمبر
برازیل کی جانب سے اسرائیلی سفیر اور قونصل جنرل کو قبول کرنے سے انکار
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: برازیل کی حکومت نے برازیلیا میں اسرائیلی سفیر کی تقرری
جون
امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے
جولائی