این اے75 کے انتخابی نتائج جاری کرنے کے متعلق آج ہوگا کوئی فیصلہ

پولنگ باکس

?️

اسلام آباد{سچ خبریں} الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی )صوبہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ این اے 75ڈسکہ جو کہ سیالکوٹ کی تحصیل ہے اس کے انتخابی نتائج جاری کرنے کے متعلق آج کوئی فیصلہ کرےگا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق ضمنی انتخاب سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر ہے اور چیف الیکشن کمشنر کی سربراہ ی میں پانچ رکنی کمیشن سماعت کرے گا۔ ڈسکہ میں نون لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ این اے 75 میں نون لیگ  کی امیدوار نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد کے درمیان مقابلہ تھا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ نون کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد پر برتری حاصل ہے اور حلقے کے تئیس پولنگ اسٹشینز کا نتیجہ آنا باقی ہے 

پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے الزامات اور 23 پریذائیڈنگ افسران کے کئی گھنٹوں تک غآئب رہنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے اعلامیے میں کہاتھا کہ 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پر شبہ ہے لہذا مکمل انکوائری کے بغیر غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں ہے ۔ 

الیکشن کمیشن  کے مطابق  پولنگ عملہ لاپتہ  ہونے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ معاملے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی گوجرانوالہ سے رابطے کی کوشش کرت رہے ہیں لیکن رابطہ نہیں ہوا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف سیکریٹری پنجاب سے رات تین بجے رابطہ ہوا اور ان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ گمشدہ افسران اور پولنگ بیگز کی تلاش کی جائے گی لیکن بعد میں ان سے دوبارہ رابطہ ممکن نہیں ہوسکا ، اور کئی گھنٹوں کے بعد صبح چھ بجے پریذائڈنگ افسران پولنگ بیگز کے ہمراہ حاضر ہوئے ۔ 

ان سارے حالات میں پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔ 

مشہور خبریں۔

نیدرلینڈز میں سیاسی پناہ گزینوں کی حالت زار

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ہالینڈ میں

یوکرائنی جنگ کا جال مغرب والوں نے پھیلایا ہے؛ صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرائن میں جنگ کا جال مغرب نے

صنعاء افواج کے سرخیل مأرب کے دروازوں پر

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے مأرب کے محاذ پر بجلی

ڈونباس میں روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کا آغاز

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کل رات یوکرین

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا

?️ 7 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے

وزیراعظم سے ڈاکٹر نثار، ذوالفقار چیمہ کی ملاقات، پارٹی امیدوار کا ساتھ دینے کی یقین دہانی

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر نثار چیمہ اور

اسرائیل کے علاقائی اقدامات پر ایک نظر

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران کے مسلح افواج کے اسرائیلی ریاست پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے