?️
اسلام آباد {سچ خبریں} وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب طبقات پر بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گيا جبکہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر،معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر، تابش گوہر اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے، مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے لہذا ان کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے لہذا بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔


مشہور خبریں۔
پچیس یا چھبیس سال کی عمر میں شادی کا سوچوں گی، عینا آصف
?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا
اپریل
طالبان کے دور میں روس میں پہلے افغان سفیر کا تعارف
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ماسکو میں افغان سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ
جون
صہیونی فوج کا جنوبی غزہ پر راکٹ حملہ
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمتی دستوں سے تعلق رکھنے والے
جولائی
احمد عبدالعزیز کی گرفتاری اور شاہ سلمان کی عدم موجودگی کا راز
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:سفارتی ذرائع نے شہزادہ احمد عبدالعزیز کی گرفتاری اور شاہ سلمان
جنوری
بےروزگاری کے خاتمے کے لئے عثمان بزدارکا فوری نوکریاں دینے کا وعدہ
?️ 26 اکتوبر 2021ملتان (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بے روزگاری کے خاتمے کے
اکتوبر
وینزوئلا تیل کے معاہدے کی رقم سے صرف امریکی مصنوعات خریدے گا: ٹرمپ
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وینزوئلا دو ممالک کے
جنوری
کیا امریکہ اور اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف تک پہنچے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے غزہ کی
مارچ
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم
دسمبر