?️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری 7 نومبر بروز اتوار گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نئی صوبائی کابینہ میں شامل وزراء سے حلف لیں گے، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو سمیت اعلیٰ سول و ملٹری حکام شرکت کریں گے۔
ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد کابینہ میں 14 وزیر ہوں گے جو بروز اتوار گورنر ہاوس میں حلف اٹھائیں گے، بلوچستان کابینہ میں پانچ مشیر بھی شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق تمام اتحادیوں سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے، جس میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں جس طرح وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو منتخب کیا گیا ہے اس ہی طرح صوبائی کابینہ کا فیصلہ بھی خوش اسلوبی سے انجام پائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ 25 اکتوبر کو میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔
جام کمال کے عہدہ نہ چھوڑنے پر ناراض اراکین نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر ان کے خلاف ایک تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جو وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد واپس لے لی گئی تھی۔ 29 اکتوبر کو کوئٹہ میں گورنر ہاؤس وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقریب حلف برداری ہوئی۔تقریب میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوئے۔ گورنر بلوچستان ظہور آغا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیا۔ بلوچستا ن عو امی پارٹی کے رکن سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 17ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ ہم سے باہمی احترام کی بنیاد پر بات کرے: چین
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ
اپریل
عام انتخابات: حکومت کا ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں کہاں ختم ہوئیں؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 42 روزہ جنگ بندی پر
فروری
اسرائیل کو آگ لگا دیں گے؛اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے پہلے دن حماس کے ہاتھوں گرفتار
اکتوبر
کیا امریکہ پاکستانی انتخابات کے بارے میں قرارداد پاس کر سکتا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ
جون
صیہونی حکومت کے حملے؛ بین الاقوامی قانون کے تابوت میں آخری کیل؟
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کے خلاف حالیہ صیہونی جارحیت کے بعد ابھرنے
جون
الفاظ سے غزہ کے بھوکے بچوں کا پیٹ نہیں بھر سکتے: گوٹرس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے غزہ میں
جولائی
یورپ میں اسرائیل سے نفرت عروج پر
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے یورپی یہودی یونین کے سربراہ کے
نومبر