جام کمال نے استعفی دے کر پارٹی بچا لی

بلوچستان

?️

کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال اب بھی ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے مشاورت جاری رکھیں گے اُن کا کہنا تھا کہ جام کمال نے استعفٰی دے کر پارٹی کو بچا لیا ہے۔

ہم ایک نئی طرز کی حکومت قائم کریں گے جس کا مظاہرہ جلد ہوگا ، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ، اسمبلی میں نیا اسپیکر بنایا جائے گا جو بہت تجربہ کار ہوگا۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ صوبے میں ایک ایسا نیا ا وزیراعلیٰ لائیں گے جو عوام کی دسترس میں ہوگا، ہم نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور اراکین اسمبلی سے رابطہ کرے گی، ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اپوزیشن بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔

ترجمان بی اے پی نے مزید کہا کہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک کو نمٹا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرچکا ہے جس کے نتیجے میں ناراض ارکان اور اپوزیشن کو بڑی کامیابی ملی ہے اور وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جام کمال کے استعفیٰ دینے کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی۔
تاہم اب نئے وزیراعلٰی بلوچستان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کے وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں سے دونوں ناموں کی توثیق کروائی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کا آسان حل ڈھونڈ لیا

?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاور پلانٹس کو

اسرائیلی فوج کی درندگی، 20 سال قید کے بعد رہا ہونے والے فلسطینی کو چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

?️ 31 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے فلسطینی شخص

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق

?️ 17 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علا قے وڈھ میں دستی بم پھٹنے

امریکہ اور اسرائیل کے دوسرے حامی غزہ میں نسل کشی کے ذمہ دار

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم امریکی حکومت

سندھ میں گیس بحران، پیپلز پارٹی کا وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ’ناقص کارکردگی

شام کے صوبے الحسکہ کی جیل میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے شہر

کراچی کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آفاق احمد

?️ 12 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا

عراق کے ایلات پر ڈرون حملہ کی تفصیلات

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے