?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 20 اپریل کو اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا بڑا غزہ مارچ ہوگا جبکہ 22 اپریل کو ’گلوبل کال فار غزہ‘ کے تحت ملک گیر ہڑتال ہوگی۔
دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ لوگ اسرائیل اور امریکا سے نفرت کر رہے ہیں، نفرت کی لہر پوری دنیا میں موجود ہے، اسرائیل چھوٹے چھوٹے بچوں کو گولیاں مار کر قتل کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہیروشیما اور ناگا ساگی پر ایٹم بم پھینکا، اب ایک مرتبہ پھر خود کو دہشت گرد ثابت کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس جمہوری طریقے سے جیتی تھی مگر اس کی حکومت نہیں بننے دی گئی، حماس سے کہا جارہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک لوگوں کا سمندر بار بار سڑکوں پر نہیں آئے گا اسی طرح قتل عام جاری رہے گا، اسرائیل توسیع پسندانہ عزائم پر کام کر رہا ہے، عرب ممالک کو اس بارے میں سوچنا چاہیے، پاکستان کو بھی اس بارے میں سوچنا چاہیے اور فوجی سطح پر اسٹریٹجی بنانی چاہیے، اسرائیل کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مثبت طریقے سے سڑکوں پر لا رہے ہیں، ہم انسانیت کے لیے یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 22 اپریل کو عالمگیر ہڑتال ہوگی، ترکیہ، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں بھی 22 اپریل کو ہڑتال ہوگی، حکمران امریکا سے نہ ڈریں۔
انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے خلاف کیا کارروائی کی ہے؟ حکومت پاکستانی پاسپورٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو عمران خان نے شرمناک قرار دے دیا
?️ 25 ستمبر 2022کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
وزیر اعظم کسی کی طرفداری نہیں کرتے
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے
جون
لبنان کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف
جون
ہماری حکومت نے قرضوں کی ادائگی میں ریکارڈ قائم کیا ہے: وزیراعظم
?️ 18 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کی
فروری
روسی صدر جنگ میں مصروف فوج سے ملنے کہاں پہنچے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس ملک کے صدر
اگست
امریکہ عراق میں اپنے سفارت کاروں کو واپس بھیجے گا
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: ایران پر حملے کے تقریباً ایک ماہ بعد، امریکہ نے
جولائی
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا
?️ 13 نومبر 2025 ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا
نومبر
عمران خان کے خلاف کیس کس نوعیت کے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج کی زبانی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان
جولائی