2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہوچکی تھی۔ اختیار ولی

اختیار ولی خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) کوآرڈنیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہوچکی تھی۔

اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے دو ڈیل کا ذکر کیا میں نے تین ڈیلوں کا کہا ہے جب کہ فیصل واوڈا کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ اُنہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا بیگانی شادی میں عبداللہ والا رول ہے، اگر فیصل واوڈا ایسا نہیں کریں گے تو میڈیا میں کیسے ان رہیں گے، آج تک یہ معلوم نہیں فیصل واوڈا کی پارٹی کونسی اور کس کی ترجمانی کرتے ہیں۔

کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو ہر پارٹی سمجھتی ہے کہ ہمارا بچہ ہے، فیصل واوڈا کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، 2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے علی امین گنڈا پور، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سیف لیڈ کر رہے تھے۔

اختیار ولی خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیل میں کچھ حد تک شیرافضل مروت بھی شامل ہوئے تھے، حکومت کی طرف سے محسن نقوی نمائندگی کر رہے تھے، ڈیل تقریبا فائنل ہو چکی تھی لیکن جمعہ کا دن آگیا تھا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ انہیں دو دن انتظار کے بجائے صبح ہی بنی گالہ یا نتھیا گلی شفٹ کردیا جائے۔

مشہور خبریں۔

شوبز میں طرفداری ہے اقربا پروری نہیں، سونیا حسین

?️ 3 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی

بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی

پی ٹی اے کا نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے

بجلی چوری میں ملک کی بڑی بڑی کمپنیاں بھی ملوث ہیں، وزیر توانائی کا انکشاف

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا

امریکی تسلط کا خاتمہ:ترک تجزیہ کار

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک ترک تجزیہ نگار نے تہران میں ہونے والے سہ فریقی

مردم شماری کے دوران کراچی کی 80 لاکھ آبادی شمار نہ ہونے کا خدشہ ہے، ایم کیو ایم

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم-پاکستان) نے ڈیجیٹل مردم

ٹویٹر صارفین کی نجی معلومات تک امریکہ کی رسائی:ایلون مسک

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے

ابوظہبی میں قابض حکومت کے قیام کا جشن امارات کے حکمرانوں کے زوال کی نشانی

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  پیپلز فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین PFLP نے بدھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے