1947 سے لیکر کر آج تک کسی منتخب وزیر اعظم نے اپنی 5 سالہ مدت پوری نہیں کی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) 1947 میں ملک کے معرض وجود میں آنے کے بعد سے اب تک کسی بھی منتخب وزیر اعظم نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کی اور عمران خان اس فہرست میں شامل 19ویں شخص ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں عدم اعتماد کی قرارداد کے آئینی اقدام کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔

ملک کے سب سے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ان کے بعد 7 وزرائے اعظم مستعفی ہوئے، 5 کو برطرفی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 4 وزرائے اعظم کی حکومتیں فوجی بغاوتوں کے ذریعے معزول کردی گئیں۔

نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی وہ دو افراد تھے جنہیں سپریم کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کی باعث نااہل قرار دیا گیا تھا۔

شوکت عزیز، راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی وہ اشخاص ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی کی 5 سالہ مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑا لیکن انہوں نے اپنے پیش روؤں کی نااہلی اور استعفے کے بعد باقی ماندہ مدت پوری کرنے کے لیے ہی یہ عہدہ سنبھالا تھا۔

اس فہرست میں شامل نواز شریف وہ واحد شخص ہیں جنہیں اپنے تین ادوار میں چار مرتبہ ملک کا اعلیٰ عہدہ چھوڑنا پڑا۔

البتہ نواز شریف کو وزیر اعظم کے دفتر میں 3 ہزار 422 روز کے ساتھ سب سے طویل قیام کا کریڈٹ جاتا ہے۔

عمران خان ایک ہزار 335 روز کے ساتھ دفتر میں گزارے گئے دنوں کی تعداد کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہیں، ان سے پہلے بے نظیر بھٹو، لیاقت علی خان، یوسف رضا گیلانی اور ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہمارے خلاف بغاوت ہونے والی ہے:نیتن یاہو کے حامی

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی کابینہ کے عدالتی مشیر کے نام ایک خط میں اس

اسرائیلی وزیراعظم کا بجٹ پاس کرانے والے مخالفین پر حملہ

?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار کو اپنے سیاسی مخالفین

عراق کو وہ تجربہ درکار ہے جو مصر کو عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملا مقتدیٰ الصدر

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:  عراق میں صدر تحریک کے سربراہ مقتدا الصدر نے ایک

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا ہے: بزدار

?️ 15 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا میں

وائٹ ہاؤس: ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے کے منتظر ہیں۔ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ ہفتے تین سعودی ممالک

اقوام متحدہ کا صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کا اعتراف

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صیہونی حکومت کے

آئی اے ای اے کی پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ زراعت کیلئے ایٹمی حل کی حمایت

?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایٹمز فار فوڈ انیشیٹیو کے تحت ایک حالیہ

ٹرمپ کی مقبوضہ فلسیطن کا دورہ کرنے کی شرط؛ صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں اسرائیل کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے