190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس دائر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان او ردیگر کے خلاف ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ عدالت میں ریفرنس دائر کیا، جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

بتایا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے ریفرنس میں مجموعی طور پر 8 ملزمان کے نام دیئے ہیں، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر، ملک ریاض، علی ریاض، بیرسٹر ضیا المصطفیٰ نسیم اور زلفی بخاری کو ملزم نامزد کردیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے 190 ملین پاونڈ اور سائفرکیس کے جیل میں ٹرائل کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں اور وفاقی کابینہ کی جانب سے دونوں کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی ہے، اس مقصد کے لیے وزارت قانون و انصاف کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، جس کے تحت سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اڈیالہ جیل میں ہی ٹرائل ہوگا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذو القرنین کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی، کابینہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ادھر نیب میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے، ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت بحال کی جائے۔

مشہور خبریں۔

جمال خاشقجی کی طرز پر ایک اور سعودی حکومت مخالف کا قتل

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی کارکنوں نے لبنان میں سعودی عرب

وزیر خزابہ نے عمران خان کو مسٹر کلین قرار دے دیا

?️ 8 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کو مسٹرکلین

فوجی تنصیبات پر براہ راست حملوں میں ملوث افراد پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر

?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر

عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر نے اہم پیغام جاری کردیا

?️ 6 مئی 2021تہران (سچ خبریں) عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن

یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ڈرون کو مار گرایا

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے

حریت رہنما ﺅں ، تنظیموں کا کپواڑہ قتل عام کے شہدا ءکو شاندار خراج عقیدت

?️ 27 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل

پاکستان کا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں روانہ

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے