?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر قومی ادارہ احتساب (نیب) کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
میڈیا کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ اور سوزین جہان خان عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کھوسہ صاحب آپ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری نہیں ہوئے، آفس نے رجسٹرار نے اعتراض لگایا ہے کہ ڈیپازٹ فیس جمع نہیں ہوئی، اِس پر لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ مگر یہ تو ضمانت بعد از گرفتاری کا کیس ہے، درخواست گزار جیل میں ہے، جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ڈیپازٹ نہیں کرنا پڑتا۔
دریں اثنا عدالت نے عمران خان کی درخواست پر نیب کو دوبارہ نوٹسسز جاری کردیے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے 497 کی درخواست دی تھی جو خارج ہوگئی ہے، اِس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تو یہ بتائیے کہ یہاں 497 آئے گی یا رٹ آئے گی؟
جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ 497 ہو یا 498، اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ ضمانت بعد از گرفتاری ہے۔
عدالت نے لطیف کھوسہ کو آئینی درخواست میں غلطی کو دور کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔
یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔
عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سمیت ریفرنس کے 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جوہری سائنسدان کے قتل کے بارے میں نئی تفصیلات؛صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے صیہونی جوہری سائنسدان نونو لوریرو کے قتل
دسمبر
امریکہ اور ایران کے موجودہ حالات روس اور یوکرین مذاکرات کو متاثر کر سکتے ہیں :زیلنسکی
?️ 30 جنوری 2026امریکہ اور ایران کے موجودہ حالات روس اور یوکرین مذاکرات کو متاثر
جنوری
مایا علی پر فدا ہوں، یہ بات ان کو بھی پتا ہوگی، اسامہ خان
?️ 29 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار اسامہ خان نے کہا ہے کہ وہ
جنوری
امریکہ عراقی افواج کو مسلح ہونے کی اجازت نہیں دیتا:عراقی ماہر
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:عراقی سکیورٹی امور کے ماہر کاظم الجحیشی نے انکشاف کیا
جون
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
دسمبر
یورپی کمیشن ہیروشیما کے بارے میں کیوں نہیں کچھ بولتا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیروشیما کے معاملے میں
ستمبر
سعودی جرائم کے ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران آل سعود حکومت نے عالمی برادری
دسمبر
موجودہ معاہدہ جنگ کا حتمی خاتمہ ہے؛ غزہ پر کوئی غیر ملکی سرپرستی قبول نہیں کی جائے گی : حمدان
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں فائر بندی کے معاہدے کے اعلان کے
اکتوبر