?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی190ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی، پراسیکیوشن ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت کی معاونت کرے گی۔
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادر شاہ کی ہدایت پر 5 خصوصی پراسیکیوٹرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت سردار مظفر احمد خان کریں گے دیگر ارکان میں عرفان احمد، سہیل عارف، رافع مقصود اور یاسر سلیم رانا شامل ہیں۔نیب کا اس اہم اقدام کے حوالے سے کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ٹیم 5 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے نیب کے موقف کی پیروی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے اپنی سزاوں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں اور ان کے وکلا نے سزا معطلی کی درخواستیں بھی دی ہوئی ہیںجن پر سماعت 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں دائر سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔15 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا معطلی کی درخواستوں پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے اور آئندہ سماعت کی ہدایت کی تھی۔ پی ٹی آئی قیادت نے مقدمے کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔
17 جنوری 2025 کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
مشہور خبریں۔
نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ
فروری
بیرسٹر گوہر نے اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 21 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو
مارچ
صیہونیوں کا انھیں گلے لگانے والوں کو ایک اور تحفہ
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں
مارچ
شادی کے بعد ماں کا پیچھا نہ چھوڑنے پر لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں، اسما عباس
?️ 1 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے شادی
دسمبر
سونیا حسین اور شرمین عبید میں تلخ کلامی
?️ 1 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار ماہرہ خان سے متعلق بیان پر اداکارہ
جولائی
ڈنمارک حکام کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس ملک
جولائی
اسرائیل ایک رنگ پرستی حکومت ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کو ایک رنگ پرستی ریاست قرار دیتے
اپریل
پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ تہران؛ متحدہ حکومت کی پڑوسی سفارت کاری کو مضبوط بنانا
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کا آئندہ دورہ تہران، علاقائی تعاملات کو
مئی