?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سے ہوئی ہے لیکن اس میں دوبارہ اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ہے اور بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ گل پلازہ کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور کب بنی، اس کا پورا احتساب ہونا چاہئے، پی ٹی آئی کا 8 فروری کو احتجاج فیل ہوگا۔ پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کا طریقہ کار طے کردیا ہے، محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، میرا نہیں خیال کہ مذاکرات فوری طور پر شروع ہوں گے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا چاہئے کیونکہ ضلعی حکومت کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے اور جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائےگا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ خواجہ آصف کے بیان پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں خواجہ آصف نے ذاتی رائے دی اور اسمبلی میں کسی کو بات سے روکنا مناسب نہیں، آپ اس کا جواب دیں لہٰذا ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہئے، ہر رکن کو اظہار رائے کا اختیار ہے اور ویسے بھی خواجہ آصف نے کب کہا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی دی ہے، انہوں نے ذاتی رائے دی ہے۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سے ہوئی ہے لیکن اس میں دوبارہ اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ہے اور بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے، 18 ویں ترمیم پر ہمارا موقف ہے ، اس پر بات ہونی چاہئے۔


مشہور خبریں۔
کیا حالیہ دھماکوں سے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے حملے رک گئے ہیں؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں ہونے
ستمبر
دہشت گردوں کے لیے ہمارے پاس حیرت انگیز منصوبے ہیں:الحشد الشعبی
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا
فروری
عراق کے خلاف امریکی شیطانی منصوبے
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک
جولائی
عالمی یوم قدس میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتا ہوں:سید حسن نصر اللہ
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں یوم قدس
اپریل
امریکی جنگ افروزی کے عالمی معیشت پر اثرات؛ ایشیا میں مائع گیس کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں اپنی جنگ افروز اور تناؤ پیدا کرنے
اپریل
امریکہ میں جنگی بیانیہ کی ترویج؛ ایران کے خلاف حملے میں تھنک ٹینکس کا کردار بے نقاب
?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:رپورٹ کے مطابق امریکی نومحافظہ کار تھنک ٹینکس نے ایران کے
اپریل
ایندھن کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا: امریکی افسر
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:ڈیوڈ بولجر، قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا ہے
اپریل
مغربی کنارے میں مزاحمت کو روکنا ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں:جہاد اسلامی
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے قائدین میں سے ایک احمد
دسمبر