🗓️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملیر کے عوام پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ اب مزید ان کے جھوٹے وعدوں اور دعووں میں نہیں آئیں گے ملیر کے عوام پی ایس 88کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرکے بتا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار ملیر کے عوام پی ٹی آئی اور عمران خان کے نمائندے کو کامیاب کرواکے پیپلز پارٹی کو شکست دیں گے۔ یہ وقت ان لٹیروں کو بھگانے کا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پی ایس 88ملیر کے مرکزی الیکشن آفس کے دورے کے موقع پر عوا م اور کارکنان سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ملیر کی عوام باہر نکلے اور جان شیر جونیجو کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ہماری گھر گھر الیکشن مہم جاری ہے۔
16 تاریخ کو پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کا دن ہوگا۔ ملیر کے لوگ پیپلزپارٹی کو رجیکٹ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شکست سے خوفزدہ پیپلز پارٹی اپنی حکومتی مشینری کے ذریعے مخالفین کو دبانے کی ناکام کوششیں کررہی ہے۔ پی ایس 88میں تجاوزات کے نام پر اپوزیشن کے خلاف کاروائیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی ہمیں دبا نہیں سکتی۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان اس قسم کی انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ملیر کے عوام پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ اب مزید ان کے جھوٹے وعدوں اور دعووں میں نہیں آئیں گے۔ ملیر کے عوام پی ایس 88کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرکے بتا دیں گے کہ سندھ لوگ اب تبدیلی کے خواہشمند اور سندھ کے لٹیرے حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسموگ کی بگڑتی صورتحال، لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
🗓️ 15 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں
نومبر
صہیونیوں کے لیے بلیک سنیچر کے ڈراؤنے خواب کی تکرار
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ
دسمبر
سوڈان کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
🗓️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے
مئی
ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد
🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک زمینی کراسنگ
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ ہر
اکتوبر
جسٹس عیسیٰ کےخلاف ریفرنس واپسی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کریں گے
🗓️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال 10 اپریل
اپریل
جنگ بندی کے پہلے گھنٹوں میں 80 فلسطینی قیدی غزہ کی پٹی واپس پہنچے
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے
جنوری
گلگت بلتستان کابینہ کا علی سد پارہ کے لواحقین کو 30 لاکھ روپیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے
🗓️ 23 فروری 2021گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کابینہ نے موسم سرما میں کے-2 کی
فروری