?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فوج کا کسی بھی سیاسی پارٹی کوئی تعلق نہیں انہوں ایک مرتبہ پھر سیاست میں فوجی مداخلت کی تردید کرتے ہوئے کہا فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔
نجی ٹی وی چینل سما سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اور پاکستان کے لیے بھی ایک بہت بڑا معاشی اور سیکیورٹی خطرہ بن چکا تھا تاہم اس دوران پوری قوم نے اس وبا کا بہت اچھے سے مقابلہ کیا اور این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات پر بہت اچھے سے عمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس پوری مہم کے اصل ہیروز قوم کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور ہیلتھ کیئر ورکرز ہیں، جنہوں نے فرنٹ لائن پر اس کا مقابلہ کیا اور اپنے بے پناہ ایثار اور قربانی سے قوم کی مدد کی۔
دوران گفتگو انہوں نے بحیثیت ترجمان پاک فوج چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی طرف سے ویکسین کے عطیہ پر شکر گزار ہوں اور فوجی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہماری قوم کے فرنٹ لائن ورکرز اس کے زیادہ مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لہٰذا ہم نے یہ تمام عطیہ حکومت کی قومی مہم میں دے دیا ہے تاکہ سب سے پہلے پاکستانی قوم کے فرنٹ لائن ورکرز کو یہ مہیا کی جائے۔
بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کے گروہوں کی معاونت اور بلوچستان میں شرانگیزی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت بہت حد تک بےنقاب ہوچکا ہے، ہم نے جب ڈوزیئر پوری دنیا کے سامنے رکھا اور اسے پوری دنیا کے اداروں میں دیے جانے کے بعد یہ سوالات اٹھے کہ اس سے کیا فرق پڑا ہے اور کیا دنیا اس پر بات کر رہی ہے تو میں نے تب بھی کہا تھا کہ جی دنیا اس کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی گزشتہ کی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے اور حال ہی میں ای یو ڈس انفو لیب نے بہت کچھ عیاں کیا جبکہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ نے اس تمام مؤقف کی تائید کی ہے کہ بھارت کا اس خطے میں بہت منفی کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ جس طرح کہہ رہی ہے ہم نے اس کے شواہد بہت پہلے سامنے رکھ دیے تھے اور یہ اچھی چیز ہے اور وسیع پیمانے پر اس کی تائید ہے جو ہم کہنا چاہ رہے تھے۔
کوہ پیما علی سدپارہ سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں تاہم بدقسمتی سے وہ 72 گھنٹے سے لاپتا ہیں، وہ بہت مشکل مشن کو پورا کرنے کے لیے گئے ہوئے ہیں، ہماری تہہ دل سے دعا ہے کہ وہ خیریت سے ہوں، پاک فوج نے اس دوران سرچ اور ریسکیو کی کوششوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آنے دی اور ہم مسلسل اسے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دنوں سے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت پر پرواز کرتے رہے ہیں اور موسم کی خرابی کے باعث ایک سطح سے آگے نہیں جاسکے تاہم آج تیسرے دن میں سرچ اور ریسکیو مشن بھیجا گیا ہے، بہت کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح ان تک پہنچا جاسکے، ہم دعا گو ہیں کہ وہ خیریت سے ہوں لیکن یہ بہت مشکل مشن ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ ہیلی کاپٹر کی حد سے آگے تک جاکر مشن کیا جائے۔
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ کے رابطوں سے متعلق چہ میگوئیوں پر کیے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ سیاست سے افواج کا اس وقت کوئی تعلق نہیں ہے، کسی قسم کے بیک ڈور رابطے یا چینل نہیں استعمال کیے جارہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں ان سے پھر کہوں گا کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہمارے پاس سیکیورٹی سے متعلق اندرونی اور بیرونی معاملات دیکھنے کا بہت بڑا فریضہ ہے جو ہم پوری طرح سے سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت، تحقیق کے اس بارے میں تبصرہ کرنا، بات کرنا میرے خیال میں کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا ہے، اس قسم کی قیاس آرائیوں کو بند ہونا چاہیے، جو بھی اس بارے میں بات کر رہا ہے اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے، تحقیق کے مطابق کوئی چیز سامنے لاسکتے ہیں تو لے آئیں، دکھا دیں کون کس کو کال کر رہا ہے، بات کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں، آرمی چیف
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان منرلز
اگست
ایف اے ٹی ایف کے تحت حکومت تمام صارفین کو رقم ادا کرے گی
?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے
مارچ
پاکستان پُرامن اور مستحکم ایران کا خواہاں، قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا
?️ 14 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پُرامن اور مستحکم ایران کا خواہاں، قیام
جنوری
یوکرائن پر سائبر حملے؛ امریکہ اور برطانیہ کا روس پر الزام
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجی ہیکر
فروری
ترکی میں اردگان کی مرکزی اپوزیشن پارٹی پر ڈیموکلس کی تلوار
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: ظاہراً اوزگور اوزل، جمہوریت خلق پارٹی کے رہنما کے لیے
ستمبر
بحرین کے ولی عہد کے ساتھ جانسن کی خفیہ ملاقات کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاج
?️ 18 جون 2021سچ خبریں:برطانوی سرکاری عہدیداروں اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے مابین
جون
ڈونلڈولو امریکی عہدیدار جس نے پاکستان کو دھمکی دی تھی اسکا الزامات کی تردید سے گریز
?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔رپورٹس کے
اپریل
سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کا ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے
نومبر