?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاک بنگلادیش تعلقات مشترکہ تاریخ اور وابستگیوں پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف سے بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور نے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات مشترکہ تاریخ اور وابستگیوں پر مبنی ہیں ۔ امید ہے تعلقات کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلادیش سے عوامی روابط ،علمی تبادلوں ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف ایڈوائزر محمد یونس سے نیویارک اور قاہرہ میں ملاقاتوں کا ذکر کیا ۔ اوردوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ان کی خواہش کو سراہا۔
بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر اے ایف ایم خالد حسین نے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا ایک خط بھی وزیر اعظم کے حوالے کیا۔ جس میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس اور امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی جلد بحالی پر بھی تبادلہ خیال۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ بنگلادیشی مشیر نے بھی وزیراعظم کو دورہ کی سرکاری دعوت بھی دی۔


مشہور خبریں۔
ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول اداکارہ بن گئیں
?️ 9 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) خوبرو اور معروف اداکارہ ایمن خان کی مقبولیت میں
ستمبر
کراچی: شجر کاری مہم کے دوران پودے ہی چوری ہو گئے
?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) شجر کاری مہم میں مختلف اقسام کے درخت لگائے
اپریل
تل ابیب کا شام کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی کے رپورٹر امیشائی اسٹین نے سوشل نیٹ
دسمبر
بغداد میں داعش کا اہم رہنما گرفتار
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی
جولائی
افغانستان میں کوئی حکومت نہیں:یورپی یونین
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:تاشقند اجلاس میں موجود یورپی یونین کے نمائندے کا کہنا ہے
جولائی
طالبان کے ساتھ مذاکرات کریں گے؛جرمن چانسلر کا اعلان
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ یہ ایک
ستمبر
عاطف اسلم نے گلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا
?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) معروف گلوکار، موسیقار و اداکار عاطف اسلم نے
جنوری
امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ میں اپنے ٹیڈ میزائلوں کا ایک چوتھائی حصہ کھویا،: سی این این
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: سی این این نے دو فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا
جولائی