14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بیرسٹر گوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی عام انتخابات کے انعقاد کے آئینی عمل میں کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، سپریم کورٹ 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے اپنے احکامات اور آبزرویشنز پر عملدرآمد کروائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ اور اس کی پرزور حمایت کرتی ہے، پی ٹی آئی کی دعا ہے کہ سپریم کورٹ منصفانہ اور جائز انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان فراہم کرتے ہوئے برابری کے میدان کو یقینی بنائے گی۔

یاد رہے کہ آج سینیٹ میں الیکشن ملتوی کروانے سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا کہ قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے، قرارداد کے وقت سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرات ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیز نے ریلیوں پر حملوں کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ کورونا کا معاملہ بھی اس وقت ہے، 8 فروری کو انتخابات ملتوی کرنے چاہئیں۔

منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کےحالات انتہائی خراب ہیں، مختلف علاقوں میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں، فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

قرار داد کے متن کے مطابق موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت،

افغان میڈیا کے لیے طالبان کی نئی ہدایات

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:طالبان کی اچھائیوں کوفروغ دینے اور برائیوں سے روکنے والی وزارت

مصر بھی حماس کو تل ابیب کے موقف سے آگاہ کرنے کو تیار نہیں

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharonet نے ایک صہیونی ذریعے کے

مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا

?️ 9 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل

امریکہ کی دہشت گرد پروری کو جواز فراہم کرنے کی جدوجہد

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں لڑنے کے

احسن خان کی وجہ سے بولی وڈ میں جانے کا موقع ملا، میکال ذوالفقار

?️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول ماڈل، اداکار و پروڈیوسر میکال ذوالفقار نے انکشاف

لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتائج اور عالمی خطرات

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان پر اسرائیل کے مربوط حملے، جس کے دوران دو

نئے انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے:الیکشن کمیشن

?️ 6 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے