عوام کو بجلی میں ریلیف دیا، عنقریب ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وفاقی وزیر

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی میں بڑا ریلیف دیا ہے، عنقریب عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک گئے ہیں اچھی خبریں لے کر آئیں گے۔

اراکین پنجاب اسمبلی میاں عمران جاوید اور رانا راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مہنگائی کا طوفان تھم نہیں رہا تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے اسے روکا ہے، پاکستان تباہی کے جس دہانے پر چلا گیا تھا ہر کوئی مایوس تھا لیکن اب دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ بیروزگار کو روزگار ملے، اس کے لکے حکومت دن رات کوشاں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف مثالی کام کررہے ہیں، انہوں نے ناممکن کو ممکن بنایا ہے، ہم نے پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کو استحکام ملا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو بھی خیر باد کہنا ہے، ہم نے ملز مالکان کو پابند کرنا ہے کہ وہ گندم خریدیں، زرعی زمین کو تباہ کیا جارہا ہے، کسان کو گندم کی کم از کم قیمت تین ہزار روپے ملنی چاہیئے، پنجاب حکومت کو ملزمالکان کو پابند کرنا چاہیئے کہ وہ کسان سے گندم خریدیں، گندم کا ایک ایک دانہ خریدنا چاہیئے۔

مشہور خبریں۔

ٹوکیو کھیلوں کے دوران 450 ملین سائبر حملے

?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے منتظمین نے اس موسم گرما میں

کیا امریکی دوسرے ممالک کو امداد بھیجنے پر راضی ہیں؟

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سنیٹر رون جانسن نے کانگریس کو غیر ملکی امداد

واشنگٹن ہوائی حادثے میں کوئی زندہ بچ سکے گا؟امریکی میڈیا کی زبانی

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:واشنگٹن میں طیارے کے حادثے کی جگہ پر انتہائی سردی کے

ہندوستانی حزب اللہ اسرائیلی سفیر کو قتل کرنا چاہتی تھی؛اسرائیل کا دعوی

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نےکہا ہے کہ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ پر

کیا ملک کی صورتحال بدلنے والی ہے؟زلفی بخاری کی زبانی

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے

ہانیہ عامر اقوام متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: اداکارہ ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ ویمن نے باضابطہ طور

ترک صدر کی اسرائیل کے خلاف ایک بار پھر بیان بازی

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں

مریم نوازکو حقائق مسخ کرنے میں کمال حاصل ہے، فردوس عاشق اعوان

?️ 23 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پی ٹی آئی رہنما اور معاون خصوصی فردوس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے