?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے، یہ زمینی حقائق سے بے خبر اور فضاء میں معلق ہے نہ ہاتھ آسمان پر اور نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے کیوں کہ گوٹی پھنس گئی ہے اور جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، ہم عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔
بتاتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عوام کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے، انہوں نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 ماہ پہلے حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوئی، تحریک کے دوران ہمارے لوگوں پر ظلم کیے گئے، ہمارے لوگوں نے تحریک کے دوران قربانیاں دیں، شہباز شریف نے کئی سو لوگ مقابلے میں مروائے، عابد باکسر نے ٹی وی پر کہا میرے ذریعے لوگوں کو مروایا۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے 25 کوئی جو کیا کبھی نہیں بھولیں گے، ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے، ہمارے احتجاج میں کبھی تشدد نہیں کیا گیا، ہمارے ڈرانے کے لیے خوف کا ماحول بنایا گیا، تاریخ میں ایسے جلسے نہیں ہوئے جیسے ہم نے کیے، اس پر انہوں نے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا ایف آئی آر کی بارش ہوئی، جب انہوں نے مارچ کیے ہم نے کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی، ہم نے ان کے احتجاج کو روکنے کے لیے کنٹینر نہیں لگائے، شہباز گل کو ایک جملہ کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سامنے مارا گیا، پھر تشدد کیا گیا، ڈرانے کے لیے ان کی اہلیہ کو ویڈیو بھیجی گئی، اعظم سواتی اور شہباز گل پر تشدد کرکے پیغام دیا گیا کہ عمران خان کے ساتھ بھی یہی کریں گے،انہیں لگتا تھا کہ عمران خان ڈر جائے گا۔
مشہور خبریں۔
یوکرینی فوج کو اسلحہ کے ساتھ ساتھ اور کیا فراہم کیا جا رہا ہے؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین سے رہا ہونے والے روسی قیدیوں میں سے ایک
جولائی
امریکہ دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے میں ماہر ہے:چین
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات
جون
اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے: آئرلینڈ
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: آج خطاب کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن
ستمبر
صیہونی حکومت کی حکومت کی تبدیلی اور ایران میں جوہری پروگرام کو روکنے میں ناکامی کا الجزیرہ کا بیان
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنی
جون
کبھی کبھی کسی چیز کو چھونے پر ہلکا سا کرنٹ کیوں لگتا ہے؟
?️ 25 مارچ 2021لندن (سچ خبریں)کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی چیز کو چھونے
مارچ
اسرائیلی فوج میں نافرمانی کا نیا دور
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج کی
اکتوبر
سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: سعودی پارلیمنٹ کی جانب سے جھنڈے کی تبدیلی کے مسودے
فروری
الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی:عمران خان
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے
اکتوبر