لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بیرون جانے والے افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یا خلیجی ممالک جانے والے افراد کیلئے فائزرویکسین دستیاب ہے۔ تمام سرکاری اسپتالوں میں فائزرویکسین کی وافر ڈوز پہنچا دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بیرون ملک جانے والے کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یامڈل ایسٹ جانے والے افرد کیلئے فائزرویکسین دستیاب ہے۔ ورکنگ ویزہ اور متعلقہ درکار کوائف کے حاملین کو فائزر ویکسین لگانا شروع کردی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ورکنگ ویزہ،متعلقہ درکار کوائف کے حاملین کو فائزر ویکسین لگاناشروع کردی، میواسپتال لاہور،ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی ، نشتراسپتال ملتان ، الائیڈاسپتال فیصل آبادمیں ویکسین لگائی جارہی ہے۔وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ درج تمام سرکاری اسپتالوں میں فائزرویکسین کی وافر ڈوز پہنچا دی گئی ہیں۔
یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ ملک میں فائزرویکسین کی51ہزارڈوززتقسیم کی جا رہی ہیں، کوویکس کےذریعےفائزرویکسین کے ایک لاکھ 6 ہزار ڈوز ملے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب کوایم آراین اے ویکسین کی26ہزار، سندھ کو12000اورکےپی کو8ہزارڈوزز اور بلوچستان کوویکسین کی 2000ڈوزملیں گی جبکہ اسلام آباد،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکوایک ایک ہزارڈوزز فراہم کی جائیں گی۔