یاسمین راشدکا عوام سے  ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

یاسمین راشدکا عوام سے  ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے  کورونا ویکسین سے متعلق گردش کرتی مختلف افواہوں پردھیان نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عوام ویکسینیشن کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں پر دھیان نہ دیں، لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.5 فیصد ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد  نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کی وباء کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہو چکا ہے،  صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.5 فیصد ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا گیا جس کی وجہ سے کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز تو اب سب کو حفظ ہو جانا چاہئیں، احتیاط سے 70 سے 80 فیصد لوگوں کو اس وباء سے بچایا جا سکتا ہے، ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد اور ویکسینیشن تیز ہو جائے تو جلد اس وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیما سے متعلق این سی او سی نے اس ہفتے فیصلہ کرنا ہے، اسپورٹس پر مکمل پابندی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ اجازت ہے۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سائینو ویک کی فارمولیشن اور پیکجنگ جاری ہے۔

پنجاب میں 35 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 59 ہزار افراد کی ویکسینیشن کی گئی، مختلف شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ 30 برس کی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل بھی شروع کیا جا چکا، 18 برس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی

?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے

بوکا سے نیویارک تک، طاقت کے تاروں پر دہشت گردی کا رقص

?️ 26 ستمبر 2025بوکا سے نیویارک تک، طاقت کے تاروں پر دہشت گردی کا رقص

امریکی پیسے کی جمہوریت کو دوسرے ممالک پر مسلط نہیں کیا جا سکتا:چینی سفیر

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:شام میں چینی سفیر نے زور دے کر کہا کہ امریکی

سول نافرمانی سے کسی کا انفرادی نہیں بلکہ ملک کا نقصان ہی ہو گا، امیر مقام

?️ 25 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر

پاک بحریہ نے ایک ارب ڈالرز مالیت کی منشیات پکڑلی، امریکہ کا خراج تحسین

?️ 22 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے

فلسطینی اتھارٹی کا فلسطینی گروپوں سے سنجیدہ بات چیت کرنے کا مطالبہ

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطینی گروپوں سے داخلی تقسیم کو

یمن کے شہید وزیراعظم کے ریکارڈ پر ایک نظر؛ "احمد غالب الراوی” کون تھے؟

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز صنعاء پر

پاکستان کا بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ، نوٹم جاری

?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے