?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو کرنسی والٹ ڈیٹا چرانے کے لیے سرگرم ہوگئے، کابینہ ڈویژن کے تحت پاکستان سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ لیوما اسٹیلر نامی وائرس لاگ ان، براوزر انفارمیشن اور کرپٹوکرنسی والٹ کا ڈیٹا چرا سکتا ہے، وائرس سے چوری شدہ معلومات اور ڈیٹا کو ہیکنگ فورمز پر فروخت کیا جاسکتا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایف فائلز میں جعلی بوٹ ڈیٹیکشن سسٹم کی تصاویر کا استعمال کرکے وائرس پھیلایا جاتا ہے، بوٹ ڈیٹیکشن سسٹم کے ذریعے وسیع پیمانے پر فشنگ مہم کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق حملہ آور سرچ انجن میں ردو بدل کرکے نقصان دہ پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور کرتے ہیں، پی ڈی ایف فائلز میں دھوکا دہی پر مبنی بوٹ ڈیٹیکشن سسٹم کی تصاویر شامل ہوتی ہیں، تصاویر پر کلک کرنے سے صارفین فشنگ ویب سائٹس پر منتقل ہو جاتے ہیں، یہ ویب سائٹس مالی معلومات چوری یا سسٹمز کو مالویئر وائرس سے متاثر کرتی ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس سے متاثرین کے انٹرنیٹ کا غلط استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، فشنگ مہم ٹیکنالوجی، مالی خدمات اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز کے صارفین کو متاثر کرچکی ہے۔
ایڈوائزری میں نقصان دہ پی ڈی ایف پہچاننےکی تربیت دینے، جعلی ویب سائٹس کی نگرانی اور دھوکا دہی پر مبنی ڈومینز کو رپورٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں اداروں کو اہم ڈیٹا کا باقاعدہ بیک اپ اور ریکوری کے عمل کی تصدیق، حملوں کی روک تھام کے لیے تمام سسٹمز کواپ ڈیٹ، ملٹی فیکٹر تصدیق کا نظام اپنانے اور سائبر سیکیورٹی دفاع کو مضبوط بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
بنگلہ دیش میں بھارتی انتہاپسند وزیراعظم مودی کے متوقع دورے کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 20 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی 26 مارچ کو بنگلہ
مارچ
امریکی سیکریٹری دفاع کا آرمی چیف سے فون پر رابطہ
?️ 29 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ نے پینٹاگون سے جاری بیان
اپریل
دشمنوں نے مسلمانوں کو تباہ کرنے کے لیے جھوٹا اسلام ایجاد کیا ہے:اہلسنت عالم دین
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایران کے شہر ارومیہ کے اہلسنت عالم دین اور امام جعمہ
اکتوبر
پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
جولائی
امریکی وزیر خارجہ کے طیارے کی تکنیکی خرابی کی وجہ؟
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:ڈیووس اجلاس کے لیے سوئٹزرلینڈ جانے والے امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جنوری
صیہونیوں کا کام سکھانے کے بہانے عرب نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا منصوبہ
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:صہیونیوں کی حمایت سے سائبر اسپیس پر چلنے والا ایک تعلیمی
فروری
یمن میں جنگ بندی کا خاتمہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ملک کے لیے
اکتوبر
ٹرمپ کا اپنے نام کے اشتہارات کے استحصال پر اعتراض
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے کانگریس کی پرائمری میں ٹرمپ
جون