?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں ہیں ،ہو سکتا ہے کہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے، دکانیں بھی بند ہو جائیں گی اور کارخانے بھی بند ہو جائیں گے، سب کچھ بند ہو جائے گا۔ہمیں اس کی سیاسی قیمت برداشت کرنا پڑے گی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں پیار سے تمام معاملات حل ہو جائیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے خواجہ آصف کے بیان پر سخت تنقید کی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹکل سیکرٹری فرحت عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو، ضیاء کے بچوں نے ملکر سازش سے حکومت گرا کر اپنے 1100 ارب کے کرپشن کیسز، سزائیں معاف کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ اب 9 مہینے بعد عوام کو مہنگائی، دہشت گردی کے عذاب میں ڈال کر، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر لا کر فیملی پلاننگ کا وزیر پاکستان کو مزید اندھیروں میں ڈوبانے کی بات کر رہا ہے۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بجلی کی سفارش پر توانائی بچت پلان کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے جو کہ پورے ملک میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، اس پلان کے مطابق شادی ہال رات 10 بجے بند ہوجائیں گے، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند، یکم جولائی 2030 سے پرانے بلبوں اور غیر موثر پنکھوں کی تیاری پر پابندی ہوگی، توانائی بچت پلان پر عمل سے تقریبا 200 ارب جبکہ ای بائیکس کے استعمال سے سالانہ 3 ارب ڈالر پیٹرول کی بچت ہوگی وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ملک بھر کے تمام اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی کی جائے اور تمام اداروں کو سولرائزیشن پر متنقل کیا جائے.
مشہور خبریں۔
امریکی عوام کی اکثریت ٹرمپ کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے ایک نئے سروے کے نتائج
اگست
زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتے بعد کمی ریکارڈ
?️ 31 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتوں
مارچ
فن لینڈ یوکرین کو فوجی امداد بھیجتا ہے
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین جن کا ملک
ستمبر
سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا، بھائی کی تصدیق
?️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و سابق رہنما پاکستان تحریک
نومبر
گوگل کا 13 سال کی عمر کے بچوں کے لیے چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ
مئی
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے
فروری
سعودی عرب کی جانب سے حج کے قوانین کی خلاف ورزی پر دوبارہ انتباہ
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ان افراد کے خلاف بھاری
مئی
پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے قرض میں جون 2021 سے ستمبر 2022
اپریل