ہو سکتا ہے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں ہیں ،ہو سکتا ہے کہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے، دکانیں بھی بند ہو جائیں گی اور کارخانے بھی بند ہو جائیں گے، سب کچھ بند ہو جائے گا۔ہمیں اس کی سیاسی قیمت برداشت کرنا پڑے گی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں پیار سے تمام معاملات حل ہو جائیں۔

 پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے خواجہ آصف کے بیان پر سخت تنقید کی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹکل سیکرٹری فرحت عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو، ضیاء کے بچوں نے ملکر سازش سے حکومت گرا کر اپنے 1100 ارب کے کرپشن کیسز، سزائیں معاف کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ اب 9 مہینے بعد عوام کو مہنگائی، دہشت گردی کے عذاب میں ڈال کر، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر لا کر فیملی پلاننگ کا وزیر پاکستان کو مزید اندھیروں میں ڈوبانے کی بات کر رہا ہے۔

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بجلی کی سفارش پر توانائی بچت پلان کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے جو کہ پورے ملک میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، اس پلان کے مطابق شادی ہال رات 10 بجے بند ہوجائیں گے، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند، یکم جولائی 2030 سے پرانے بلبوں اور غیر موثر پنکھوں کی تیاری پر پابندی ہوگی، توانائی بچت پلان پر عمل سے تقریبا 200 ارب جبکہ ای بائیکس کے استعمال سے سالانہ 3 ارب ڈالر پیٹرول کی بچت ہوگی وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ملک بھر کے تمام اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی کی جائے اور تمام اداروں کو سولرائزیشن پر متنقل کیا جائے.

مشہور خبریں۔

12 روزہ جنگ کے ڈراؤنے خواب کے خوف سے صیہونی حکومت انڈر گراونڈ ہسپتال بنا رہی ہے

?️ 23 فروری 202612 روزہ جنگ کے ڈراؤنے خواب کے خوف سے صیہونی حکومت انڈر

صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر

اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے وجود کو مسترد کیا

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے عرب اور اسلامی وزارتی

تحریک لبیک پاکستان کو ایک اور جھٹکا لگا

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

?️ 27 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)

سوڈان میں تنازعات سے کیا حاصل ہوا ہے؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: سوڈان میں اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اعلان

صیہونیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہید

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح ایک اور فلسطینی نوجوان کو مغربی

حزب اللہ نے صیہونیوں کو کن راکٹوں سے گرایا؟

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: العہد لبنان نیوز سائٹ نے لبنان کی حزب اللہ کو اینٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے