?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کبھی کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کے یوم الحاق پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیری عوام نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔ اور کشمیری عوام کے فیصلے کا تقدس ہر پاکستانی کے جذبے میں زندہ ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان ایک مقدس عہد ہے جو ہماری قومی سوچ کا حصہ ہے۔ کشمیر کاز کے متعلق پیپلز پارٹی کا مؤقف بھٹو شہید کا ایک عہد ہے۔ اور یہ عہد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسے ہر محاذ پر جاری رکھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کبھی کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور الحاق پاکستان کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ فتح صرف اور صرف کشمیری عوام کی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی ٹی وی: حماس کا ردعمل مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبرین: اسرائیلی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جولائی
لبنان میں داعش کے وابستہ گروہ گرفتار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے جنوب میں شامی سرحد
اگست
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے
جولائی
ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ پوسٹ دوبارہ کیوں شیئر کیا ؟
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایلون مسک، جو حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
جون
وفاقی کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلات ونشریات فواد چودھری نے کہا
نومبر
دفعہ 370 کی منسوخی غیر قانونی، غیر آئینی اور آمرانہ فیصلہ تھا: الطاف بخاری
?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف
اگست
بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ میں کوئی فرق نہیں:ایرانی صدر
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس
ستمبر
گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد تک اضافے کا خدشہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی
اکتوبر