ہم چاہتے ہیں جمہوری روایات چلیں اور ریڈ لائن کراس نہ ہو۔ شرجیل انعام میمن

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جمہوری روایات چلیں، کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے۔

سینئروزیر شرجیل میمن کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے تمام محکمہ جات میں ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا، سندھ حکومت نےایک اہم فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےملک میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نے کبھی ملک اوراداروں کے خلاف سازش نہیں کی، بانی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے سازشوں کا حصہ بن رہی ہیں، بھارت تحریک انصاف کو فنڈنگ بھی کرتا رہا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت یا شخص کو ریڈ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی نے مارشل لا نہیں دیکھے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے دیے، ہم چاہتے ہیں جمہوری روایات چلیں، کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل کراچی میں پیپلز بس کے بھی شیشے توڑے گئے، کلچر ڈے منانا سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، کلچر ڈے ضرور منائیں مگر کسی کو تکلیف نہ دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کے لوگ انڈین میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہےجمہوری عمل چلتا رہے، سب سے زیادہ قربانی دے کر بھی پیپلزپارٹی نےاداروں کےخلاف بات نہیں کی۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیالوں نےپھانسیاں،کوڑے، سخت سے سخت سزائیں برداشت کیں، بانی پی ٹی آئی کو درست کیسزمیں سزائیں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پنجاب میں معصوم بچےکا گٹرمیں گرنا قابلِ افسوس ہے، کراچی میں بھی واقعے پر دل سے افسوس ہوا، کراچی میں واقعہ ہوتا ہےتوزیادہ ہائی لائٹ کیا جاتا ہے جب کہ ایک جج صاحب کے بیٹے کی رہائی پر میڈیا میں زیادہ بات نہیں ہوئی۔

مشہور خبریں۔

سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا رد عمل

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری

F16 خریدنے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مثبت ہیں: آنکارا

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار نے آج جمعہ

وزیراعظم 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021ء میں

روس میں ایک امریکی فوجی کی شرمناک حرکت

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے روسی خاتون سے چوری کے

حزب اللہ نے جنگ بندی میں اسرائیل کے کارڈز کو کیسے خراب کیا؟

?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی سے متعلق

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 72کروڑ ڈالرز کے دو منصوبوں پر دستخط

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب

21 ستمبر 2011 کو یمنی عوام کی فتح امریکہ کی دوہری شکست تھی:انصاراللہ

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے 21 ستمبر کو یمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے