ہم پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے:چیف جسٹس

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے، بہتر یہی ہے کہ پنجاب کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے کر جائیں۔

اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب روسٹرم پر آگئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ان پروسیڈنگ میں پنجاب اسمبلی کو ٹچ نہیں کر رہے۔وکیل ن لیگ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کل ٹی وی پر یہ بھی دکھایا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر خاردار تاریں لگائی گئیں، 14 کروڑ کے صوبے کے منتخب ارکان اسمبلی کا معاملہ ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ رات کو نجی ہوٹل میں تمام ایم پی ایز نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنا دیا، سابق گورنر آج حمزہ شہباز سے باغ جناح میں حلف لیں گے، حمزہ شہباز نے بیوروکریٹس کی میٹنگ بھی آج بلا لی ہے اور آئین ان لوگوں کے لیے انتہائی معمولی سی بات ہے۔

وکیل مسلم لیگ ن نے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی عوام کے نمائندے ہیں اور عوامی نمائندوں کو اسمبلی جانے سے روکیں گے تو وہ کیا کریں؟

جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیے کہ کل پنجاب اسمبلی کے دروازے سیل کر دیے گئے تھے، کیا اسمبلی کو اس طرح سیل کیا جا سکتا ہے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے، جس کے بعد چیف جسٹس نے اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان، مہاجرین کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدوں کا پابند ہے، جسٹس عائشہ ملک

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم

عرب ممالک کا چین کے ساتھ تجارت کو 400 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے سرکاری ترجمان جمال رشدی نے

سڈنی میں فائرنگ کے بعد اسرائیل کا آسٹریلیا پر سخت تنقید

?️ 14 دسمبر 2025 سڈنی میں فائرنگ کے بعد اسرائیل کا آسٹریلیا پر سخت تنقید

غزہ میں بھوک مرنے والوں کی چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے قتل

پاکستان پیپلز پارٹی کی شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت

?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے

ایران میں بدامنی کے لیے بائیڈن کی دوبارہ حمایت

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں ایران میں

اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ

?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے