?️
خوشاب (سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دشمن کو بتایا ہے کہ پاکستانی فوج اور عوام ایک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب میں معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ خوشاب کے عوام نے بہت محبت سے استقبال کیا، آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم ملک اصغر کے ساتھ مل کر علاقے کی خدمت کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ میں وزیراعظم سے مل کر آپ کیلئے یونیورسٹی کے قیام کی کوشش کروں گا، آپ نے ایک سڑک موٹروے کے ساتھ جوڑنے کیلئے کہا ہے اس کیلئے بھی کوشش کریں گے جو آپ کی اپنے ایم این اے سے محبت ہے، اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اللہ کے کرم سے جو کامیابی حاصل کی ہے اس پر بھی آپ کو مبارک باد دیتاہوں ، اللہ نے ہمیں دشمن کے سامنے فتح یاب کیاہے ، آپ کو فتح مبارک ہو، وہ دشمن جس نے کبھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، بھارت کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ جب بھی موقع ملے وہ پاکستان کے خلاف سازش کر ے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تین دن کی لڑائی ہوئی، بھارت کی طرف سے جب جنگ شروع ہوئی، تو اس نے رات کے وقت معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ، سب سے پہلے شہادت ایک چھ سال کے بچے کی ہوئی جو ایک کرنل صاحب کا بیٹا تھا، اسی طرح انہوں نے ہمارے بچوں اور بچیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ تین دن تک ہماری افواج نے صبر کیا، اس کے بعد جب انہوں نے ہمارے ہوائی اڈوں اور فوجی تنصیبات پر میزائل مارے تو پھر اس دن ہم نے آگے سے جواب دیا، پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سب سے پہلے فجر کی نماز کی امامت کروائی، اس کے بعد اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور مودی کو وہ جواب دیا کہ اس کی آنے والی دس نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں ٹینک بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل پیٹرک
جنوری
افغان ترک میں دوسری بڑی غیر ملکی آبادی
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: ترک شماریاتی ادارے نے ایڈریس پر مبنی آبادی کے اندراج
فروری
صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے:انصاراللہ
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: انصاراللہ تحریک اور یمنی انقلاب کے سربراہ نے اپنے ایک
اگست
اسد قیصر نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلانے کا عندیہ دے دیا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا
نومبر
جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کر دیا گیا۔
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے جمیل احمد کو 5 سال کے
اگست
غزہ میں نسل کشی جاری؛ مزید 100 فلسطینی شہید
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں
اگست
مستقبل کی جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک نے مستقبل
جولائی
راکھی ساونت نے قائم کیا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ
?️ 25 فروری 2021 نئی دہلی {سچ خبریں} بالی ووڈ کے مشہور و معروف اور
فروری