ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں وزیر اعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور  نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا، فلسطین کو آزاد کرو۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر جوابی راکٹ برسائے گئے جس کے نتیجے میں 5 اسرائیلی ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے۔

مشہور خبریں۔

اپنے ادارے کی طرف سے کہتا ہوں ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ

فردوس عاشق نے مودی کو (ن) لیگ کے سرکا تاج قرار دے دیا

?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھارتی

لِز ٹرس کا برطانوی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پر اصرار کیوں ؟

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:   برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک کے سفارت خانے کی تل

130 بین الاقوامی تنظیموں نے صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کا مطالبہ کیا

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: 130 سے ​​زائد بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ کی پٹی

اسرائیل ہارا ہوا اور ایران فاتح ہے: مرشیمر

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: پروفیسر جان مرشیمر نے CIS آسٹریلیا کے سینٹر فار انڈیپنڈنٹ

مظلوم کی حمایت کرنے کی سزا

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں جاری جرائم کے دنیا

فرانس کو سیکورٹی کے مسائل کا سامنا 

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:180 ڈگری کے موڑ میں جب سے موجودہ حکومتوں نے گزشتہ

کیا اسرائیل نے جنگی حالات کا اعلان کر دیا ہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: بدھ کی شام صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے