🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ای وی ایم قانون سازی پر حکومت کی کامیابی کے لیے بھی پُر امید ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا۔ انہوں نے ساتھیوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے۔ہمیں اپنی صفوں میں تمام ساتھیوں پر اعتماد ہے۔ ہم ایک نظریے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمنے سامنے ہوں گے، حکومت انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور کلبھوشن یادیو سے متعلق بل سمیت 27 بلز منظور کروانے کی کوشش کرے گی جب کہ اپوزیشن بھی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
دونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں۔اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے۔ اس وقت دونوں ایوانوں کے موجود ارکان کی تعداد 440 ہے۔ حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کی ارکان کی تعداد 221 ہے۔ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 213 ہے۔ سینیٹر دلاور خان گروپ کے پاس بھی 6 نشستیں ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے لیے ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوگی۔ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اپنے اپنے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کر رہے ہیں کوئی پریشانی تو نہیں؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کون ملاقاتیں کر رہا ہے، کس سے ملاقاتیں کر رہا ہوں؟۔
صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ آج آپ کو سرپرائز ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے۔کھلاڑی سوچتا ہے جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔
مشہور خبریں۔
ہم ایرانی تیل کی مارکیٹ میں واپسی چاہتے ہیں: پیرس
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: اے ایف پی نے صدر کے دفتر کے حوالے
جون
سندھ میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے
🗓️ 9 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہونے
جنوری
یمنیوں کا امریکی فوجیوں کے انخلا کی سالگرہ کا جشن
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کے شہریوں نے امریکی میرینز کے یمن سے ذلت
فروری
بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور
🗓️ 17 جنوری 2021بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور
جنوری
مشرقی عرب میں خوفناک آگ اور میزائل حملے کی قیاس آرائیاں
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام سعودی میڈیا نے ملک کے مشرق میں واقع
مارچ
پاکستان پر بھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ، حریت کانفرنس
🗓️ 7 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
بشار الاسد کی قیادت میں شام نے امریکی اخراج کا جشن منایا: المشاط
🗓️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اپریل
فرحہ فلم کا اثر؛مغربی ضمیر بھی بیدار
🗓️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:فرحہ ایک ایسی فلم ہے جس نے 1948 میں صیہونی حکومت
دسمبر