🗓️
سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام اس ملک کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی کارروائیوں کی حمایت میں سڑکوں پر آئے اور غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کے حملوں کی مغرب کی حمایت نیز عالمی فورمز کی خاموشی کی مذمت کی۔
پاکستانی مسلمانوں نے ایک بار پھر ناجائز صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا، ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اسرائیل کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، سیز فائر کا مطالبہ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مارچ کرنے والوں نے صیہونیت مخالف نعرے لگاتے ہوئے غزہ کے عوام کے خلاف غاصب بیت المقدس حکومت کے جرائم اور صیہونیوں کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی نیزصیہونی قبضے کے ساتھ مغرب بالخصوص امریکہ کی ملی بھگت کی شدید مذمت کی۔
پاکستانی نمازیوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بعض ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے پر بھی اپنے غصے اور نفرت کا اظہار کیا اور اسے عالم اسلام اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ صریح خیانت قرار دیا جس کا تازہ نتیجہ غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام ہے۔
اس مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر صیہونی اور امریکہ مخالف نعرے درج تھے اور فلسطین کے طوفان الاقصی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کے جھنڈے نذر آتش کئے۔
مزید پڑھین؛ صیہونیوں نے عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے:فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
قابل ذکر ہے کہ نماز جمعہ کے بعد لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسکردو، حیدر آباد، بہاولپور، مظفرآباد اور فیصل آباد کے شہروں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد بالخصوص سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کے حامیوں نے فلسطین کی حمایت میں مارچ کیا اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کے لیے امریکی حمایت کا سلسلہ جاری
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی جنگ
دسمبر
سعودی عرب میں 53 افراد پھانسی کی لائن میں
🗓️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:یورپی سعودی آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
جبالیا آپریشن اسرائیل اور امریکہ کے لیے کیسا رہا؟
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن نے
مئی
صیہونیوں کا اپنے جاسوس کی لاش واپس لینے کے لیے شام سے خفیہ رابطہ
🗓️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی انٹیلیجنس اہلکار نے شام کے ساتھ جاری رابطوں کا
مئی
شاہ رخ خان کے بیٹے کو 20 سال سزا ہونے کا امکان
🗓️ 7 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان
اکتوبر
فلسطینی اسیر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے لئے تیار
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سینئر رکن اسماعیل رضوان نے
مارچ
کیا امریکہ غزہ میں جنگ روکنا چاہتا ہے؟
🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن نے
مارچ
وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر
🗓️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے
اکتوبر