ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں: عمران خان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہےکہ ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں، وہی لوگ بشریٰ بی بی پر بھی امریکی ایجنٹ ہونےکا الزام لگا رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  حکومت گرانے کے باوجود دومرتبہ جنرل باجوہ سے مل سکتا ہوں تو کسی سے بھی مل سکتا ہوں، اس وقت میری ذات کا ایشو نہیں پاکستان کا ایشو ہے، جنرل باجوہ نے ہماری  پیٹھ میں چھرا گھونپا، میں جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم  نے اس سب کے باوجود بھی جنرل باجوہ سے ملاقات کے لیے کمیٹی بنائی، میں نے کبھی فوج سے لڑائی نہیں کی، زرداری اور  شریف خاندان کی کرپشن کا جنرل فیض  اور  جنرل باجوہ نے بتایا تھا، میں آ ج سیاست سے پیچھے ہو جاؤں تو سب ٹھیک ہو جائےگا، ہمارا مینڈیٹ کم کرکے ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 6 ججز جو کھڑے ہوئے انہیں سلام پیش کرتا ہوں، جس ملک میں ججز کو دھمکیاں مل رہی ہوں وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔ توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا،  انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو  میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا گیا، مجھے توڑنےکے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دلوائی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیولری سیٹ کی مالیت تین ارب ظاہر کرکے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے جیولری سیٹ کی کوٹیشن لے لی، قیمت 1کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے، سزا دلوانےکے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلز مین سے گراف جیولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔میری گرفتاری کے وقت پولیس میرے بیڈ روم سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے گئی، بشریٰ بی بی نے بنی گالا میں موجود قیمتی اشیاء کو اسی وجہ سے کہیں اور منتقل کر دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف فیتےکاٹتے پھر رہےہیں، ان کے پاس کوئی طاقت نہیں، آ ج دوبارہ الیکشن کروالیں دوبارہ سب کو پتہ چل جائےگا۔ آج ملک کی معاشی کمر ٹوٹنے لگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جب تک بشریٰ بی بی کی انڈو اسکوپی نہیں ہوتی کیسےکچھ پتہ چل سکتا ہے؟ ن لیگ کا جنازہ نکلےگا جب قوم پر مہنگائی کی جائےگی۔کمیٹیوں کی تشکیل روزمرہ سیاسی معاملات کے لیے ہے،حتمی فیصلے کور کمیٹی کرےگی۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری برادری کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی امید

?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے آئی ایم ایف کے ساتھ

اے آئی چیٹ بوٹس درست خبر اور معلومات فراہم نہیں کرتے، تحقیق

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: دنیا بھر کے 22 عالمی نشریاتی اداروں کی مشترکہ تحقیق

امریکی نوجوان نسل صیہونیوں کے ساتھ ہے یا مخالف؟ صیہونی اخبار

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ

صیہونی انتہاپسند وزیر کی مسجد الاقصی کی ایک بار پھر بے حرمتی

?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی کابینہ کے انتہاپسند وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر

انصاراللہ کے عہدیدار: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو عرب ممالک کی آغوش میں واپس آنا چاہیے

?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک سینیئر رکن نے

احتجاج میں بھی پی ٹی آئی پارلیمانی راستہ اختیار کرے گی، بیرسٹر گوہر

?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں اپنے اتحادیوں

تل ابیب کی کارروائی اسرائیلی سکیورٹی نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا: مزاحمت

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: آج شمالی تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب

نئے ٹریول بین کے باعث پاکستانیوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کا امکان

?️ 6 مارچ 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹریول بین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے