ہمارے نمبر پورے ہیں اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی: شہباز گل

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے نمبر پورے ہیں اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی ہمارے پاس 178 نمبرز ہیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست مذاکرات کا نام ہے ، سیاسی ملاقاتیں ہونی چاہیئں لیکن یوسف رضا گیلانی والی خرید و فروخت عمران خان نہیں کرسکتے ، اپوزیشن جماعتوں میں محب وطن موجود ہیں لیکن اپوزیشن کے بعض لوگ منافقت کا مظاہرہ کررہےہیں جو ایک طرف کہہ رہے ہیں عمران خان یہود ی ایجنڈے کوفروغ دےرہےہیں اور دوسری طرف کہا جا رہا ہے عمران خان مغرب کے خلاف بول رہےہیں ، اپوزیشن رہنما پہلے طے کرلیں ان کا حتمی موقف کیاہے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ سارے معاملات 21 جون 2021 سے شروع ہوئے کیوں کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار کسی کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا، وزیراعظم کے انکار کے بعد تیزی سے چیزیں تبدیل ہونا شروع ہوئیں ، ماضی کے حکمران یہ کہتے ہیں کہ پیغام آئےتوسرجھکاناہےاورلیٹ جاناہے ، ماضی کے حکمران تو اپنی نسلوں کو بھی یہ سکھاتے ہیں کہ جس ملک کے ساتھ ذاتی مفاد ہو ان سے بگاڑ نی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تگڑے بیان کو سراہتے ہیں مگر قربانی دینے کیلئے تیار نہیں، قومی سالمیت پر سمجھوتہ نہ کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ماضی کے حکمران بیرونی دباؤ پر لیٹ جایا کرتے تھے، مولانا اور شہباز شریف جیسے کردار ہمارے رویوں سے پیدا ہوئے۔ دوسری طرف میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بعض ارکان کے اپوزیشن سے مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ‘ جن کے ناموں کی لسٹ وزیراعطم تک پہنچ گئی ‘ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ، وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے رابطوں میں رہنے والے 28 حکومتی اراکان کی مبینہ فہرست پیش کی گئی ہے ، یہ لسٹ ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے جس میں شامل تمام اراکان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ، اس لسٹ میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کا ذکر نہیں ہے ۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اراکین میں زیادہ تر ایسے لوگ شامل ہیں جو دیگر جماعتیں چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں آئے تھے ، یہ ناراض اراکین عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں ، جس کے باعث مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے جب کہ ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے ، حزب اختلاف نے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی ہے ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، حزب اختلاف کی اس عدم اعتماد کی تحریک پر 86 اراکان نے دستخط کیے ہیں ، جن میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں ۔

مشہور خبریں۔

یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست جنگ کا امکان

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے ایک سینئر افسر نے ایک بیان میں روس

ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت ختم

?️ 4 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت

اسرائیلی ویب سائٹ: مہدی المشاط کی دھمکی کام کر گئی

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا کہ یمن کی سپریم پولیٹیکل

سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن

?️ 5 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے

مغربی رہنماؤں کے برعکس، میں ڈونلڈ ٹرمپ سے نہیں ڈرتا: زیلنسکی

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے واشنگٹن میں اپنی حالیہ ملاقات

ٹرمپ کی واپسی اور نیتن یاہو کی جنگی چال؛ کیا نیا امریکی صدر اسرائیلی مقاصد کا شکار ہوگا؟

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کی تاریخ جنگوں سے بھری ہوئی ہے، لیکن موجودہ دور

پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھیلنے والے نے خود ہی اعتراف جرم کرلیا، رانا ثنااللہ

?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وہ

یمنیوں کا امریکی فوجیوں کے انخلا کی سالگرہ کا جشن  

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کے شہریوں نے امریکی میرینز کے یمن سے ذلت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے