سچ خبریں: گیلپ پاکستان نے موجودہ وزیراعظم کا نام جاننے کے حوالے سے ایک سروے کیا ہے جس کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ 20 فیصد نے غلط جواب دیا
یہ سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا، جس میں 700 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ سروے کے دوران پوچھا گیا کہ موجودہ وزیراعظم کا نام کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی
نتائج کے مطابق، 65 فیصد پاکستانیوں نے صحیح جواب دیا اور وزیراعظم شہباز شریف کا نام بتایا۔ جبکہ 20 فیصد نے غلط جواب دیا اور 14 فیصد نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا نام نہ جاننے کا بتایا۔
سروے میں مردوں میں 71 فیصد نے درست جواب دیا، جبکہ خواتین میں یہ شرح 61 فیصد تھی۔ دیہی علاقوں کے مقابلے میں شہری علاقوں میں زیادہ افراد وزیراعظم کے نام سے آگاہ تھے۔
مزید پڑھیں: ملک کے مفاد میں شہباز شریف کو کیا کرنا چاہیے؟: آفتاب احمد خان
دیہاتوں میں 63 فیصد افراد نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام صحیح بتایا، جبکہ شہروں میں یہ شرح 72 فیصد رہی۔