?️
انہوں نے کہا کہ ترجیح یہی تھی جب ہم خود ہی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن چوری کا تھا تو ہمیں چاہیے تھا سب لوگ نئے الیکشن میں جائیں، جو بھی ہوا اسے بھول جائیں.انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کی رائے پارٹی پالیسی نہیں ہے پارٹی کے تاحیات قائدنواز شریف چاہتے تھے کہ جتنی جلدی ہوسکے صاف اور شفاف الیکشن ہو تاکہ عوام کو موقع ملے کہ وہ اپنے مرضی کے نمائندے چنے.
اسحاق ڈار نے کہاکہ ہماری ترجیح وہی ہے جو میاں نواز شریف صاحب کے بیانات تھے کہ جتنی جلدی ہوسکے گا ہم الیکشن کی طرف جائیں گے ملک کے ضروری معاملات کو ہینڈل کریں گے ابھی بھی ان کی ترجیح وہی ہے ڈیڑھ سال میں بہت کچھ ہوسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کارکردگی دکھاتے تو پھر شاید ہم صبر کر کے پورے پانچ سال انتظار کرتے یہ اپوزیشن، مسلم لیگ (ن )اور دیگر اتحادیوں، کے لیے مشکل فیصلہ تھا مہنگائی اور معاشی بحران کو مدنظر رکھ کے ’اپوزیشن اور مسلم لیگ( ن) نے فیصلہ کیا کہ ہم اسے روکیں.
انہوں نے کہا کہ ضروری کام کر کے ہم نے انتخابات کی طرف جانا ہے میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی اتحادی اس لیے آیا ہے کہ ہم نے پورا ڈیڑھ سال حکومت میں رہنا ہے‘اسحاق ڈار نے کہا کہ نئے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے آنکھ سے آنکھ ملا کر بات کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ رواں پروگرام کے لیے بدترین مذاکرات کیے گئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک والے کون ہیں ہمیں بتانے والے کہ ہمارا روپیہ کہاں ہونا چاہیے؟


مشہور خبریں۔
پیٹرول کی قیمت کم نہ ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی کی کراچی کو جام کرنے کی دھمکی
?️ 18 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) موجودہ نگران حکومت کو پی ڈی ایم حکومت کا
ستمبر
ہم صیہونیوں سے ڈرنے والے نہیں :حزب اللہ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ
جون
راہداریوں کی جنگ
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی موجودگی کے بغیر منعقد ہونے والے G20 اہم
ستمبر
غزہ کی جنگ میں ناکامیوں اور داخلی بحرانوں کا شکار نیتن یاہو
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، جو اسرائیل کو ایک طاقتور
نومبر
یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی خطرناک توسیع
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: بین الاقوامی مرکز برائے یروشلم کے سربراہ نے قابضین کے
جنوری
روس کا امریکی وزیر خارجہ پر عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے واضح کیا
مارچ
اسرائیل کی الٹی گنتی شروع:عطوان
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ماہر تجزیہ کار نےمزاحمتی تحریک کے اسرائیلی ٹھکانوں
مئی
دنیا میں امریکی مداخلت – 11 | مغربی ایشیا میں 2 سالوں میں بغاوتوں کا سلسلہ
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: دنیا میں امریکی مداخلتوں کے سلسلے کی رپورٹس کے گیارہویں
دسمبر