ہماری امت کا بچہ بچہ چاہتا ہے فلسطینیوں کیلئے لڑیں، حکمران رکاوٹ ہیں: حافظ نعیم الرحمان

?️

لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری امت کا بچہ بچہ چاہتا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے لیے لڑیں، ہمارے حکمران ہمارے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

ایوان اقبال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینی روزانہ بمباری کا مقابلہ کرتے ہیں، ہم نوجوانوں، بچوں، بہنوں اور ماؤں سلام پیش کرتے ہیں، 78 لاکھ مسلم آرمی ہمارے پاس ہے لیکن فلسطینیوں پر بمباری ہو رہی ہے۔

حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین کے عوام حق کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں، غزہ میں 40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، پاکستان میں معدنیات اور سمندر ہیں، پاکستان میں 25 کروڑ غیرت مند لوگ ہیں، پاکستان کا 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہم اسرائیل کو کبھی میں تسلیم نہیں کریں گے، کبھی اسرائیل کونہیں مانیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھی افواج موجود ہیں، مسلم ملکوں کے حکمرانوں اورافواج کو بلائیں اور سمٹ کرائے جائیں، اگر پاکستان نے یہ کیا تو اسرائیل حماس کے مطابق جنگ بندی کرے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو فلسطین میں بچے اور جوان زخمی ہیں ان کو پاکستان لایا جائے، جماعت اسلامی زخمیوں کی دیکھ بھال کرے گی، جماعت اسلامی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کو شکست دے دی، اسرائیل حماس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے، وہ صرف بچوں اور عام شہریوں کو مار رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل اسرائیل نہیں رہے گا، اسرائیل تباہ ہو جائے گا، 23 لاکھ لوگ قربانیاں دے رہے ہیں اور حماس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کو امریکا دہشت گرد کہتا ہے لیکن امریکا خود دہشت گرد ہے، دنیا میں سب بڑا دہشت گرد ملک امریکا اور اسرائیل ہے۔

مشہور خبریں۔

مون سون بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری

?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں

لبنان ایک بڑی سازش سے بے نقاب: جارج جورج قرداحی

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:  لبنانی وزیر برائے میڈیا جارج قرداحی نے سعودی عرب کی

فلسطینی کیوں لڑ رہے ہیں؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے خلاف ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنے کے

بائیڈن کی شام میں سب سے بڑی شکست: نیوز ویک

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:مریکی جریدے نیوز ویک نے خبر دی ہے کہ شام کے

لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش نظر نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ

?️ 13 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش

ایران میں فسادات کو جاری رکھنے کی بی بی سی کی نئی کوشش

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:پچھلے کچھ دنوں کے محدود فسادات ختم ہونے کے بعد، فسادی

یوکرین کو 36 ارب ڈالر سے زائد کے بجٹ خسارے کا سامنا

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:یوکرین کو 2026 میں 36 ارب ڈالر سے زائد کے مالی

عدالت سے نواز شریف کو ضمانت نہیں ملی تو ہمیں انہیں گرفتار کرنا ہوگا، سرفراز بگٹی

?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے