ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 43 فیصد تک جاپہنچی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سبزیوں، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 14 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بڑھ کر 43.16 فیصد تک جا پہنچی۔

میڈیا رپورٹس میں پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ قلیل مدتی مہنگائی مسلسل پانچویں ہفتے 41 فیصد سے زائد رہی، جس کی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، اس کے سبب صارفین کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے۔

زیر جائزہ مدت میں سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (1108.59 فیصد)، سگریٹ (93.22 فیصد)، پسی مرچ (81.74 فیصد)، گندم کا آٹا (81.40 فیصد)، لہسن (71.17 فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹا (64.30 فیصد)، چاول ایری 6/9 (60.64 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، چینی (50.52 فیصد)، گڑ (50.42 فیصد) اور دال ماش (44.80 فیصد) شامل ہیں۔

اس کے برعکس سالانہ بنیادوں پر ان اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز (25.11) فیصد، سرسوں کا تیل (4.40 فیصد)، ویجیٹیبل گھی ایک کلو (2.12 فیصد)، کیلے (1.05 فیصد)، اور ویجیٹبل گھی 2.5 کلو گرام (0.95 فیصد)۔

قلیل مدتی یا ہفتہ وار مہنگائی کی پیمائش حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے ذریعے کی جاتی ہے، جو 311.58 فیصد رہی جبکہ یہ اس سے گزشتہ ہفتے 311.78 فیصد رہی تھی۔

ایس پی آئی کے تحت 51 ضروری اشیا کی قیمتیں ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے جائزہ لینے کے لیے حاصل کی جاتی ہیں، زیر جائزہ مدت کے دوران 19 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 10 کی قیمتوں میں کمی جبکہ باقی اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں چینی (6.02 فیصد)، دال چنا (2.57 فیصد)، انڈے (2.33 فیصد)، چاول ایری 6/9 (1.54 فیصد)، دال مونگ (1.23 فیصد)، پیاز (1.05 فیصد)، پکا ہوا گائے کا گوشت (0.76 فیصد)، دال مسور (0.69 فیصد)، کپڑا (0.20 فیصد) اور ایل پی جی (0.16 فیصد شامل ہے)۔

زیر جائزہ مدت میں جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، ان میں آلو (12.18 فیصد)، ٹماٹر (5.18 فیصد)، لپٹن چائے (2.57 فیصد)، مرغی کا گوشت (1.19 فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹا (0.52 فیصد)، سرسوں کا تیل (0.36 فیصد)، لہسن (0.33 فیصد)، اور ویجیٹیبل گھی ڈھائی کلو (0.31 فیصد) شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح رواں برس مئی کے آغاز میں ریکارڈ 48.35 فیصد تک پہنچ گئی تھی لیکن پھر اگست کے آخر میں 24.4 فیصد تک کم ہوگئی تھی، تاہم 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 40 فیصد کو عبور کرگئی تھی۔

مشہور خبریں۔

بی بی سی کے دفتر کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر سرخ رنگ

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کی حامی احتجاجی تنظیم

عالمی ادارے نے بھارت کو غیر جمہوری ملک قرار دے دیا

?️ 12 مارچ 2021سویڈن (سچ خبریں) جب سے بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے

اسلام آباد سے فلسطینیوں کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے جمع کئے گئے

?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ

القاعدہ،داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں مراکزقائم کرسکتی ہیں

?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیرملکی سفارت خانوں کے پریس

پوری زندگی سمجھتی رہی کہ میری رنگت بہت گوری ہے، صبا حمید

?️ 27 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ

ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے ربیع

عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ کر 3 نسلوں کی جائیدادیں بنا لیں: مریم نواز

?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے

کراچی ایئرپورٹ سگنل خود کش حملے کے 2 ملزمان 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

?️ 12 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے