?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں اور کارکنوں کو انتخابی مہم کے لیے آج سے سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی کے حامیوں، کارکنوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے لیے ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں، اس حوالے سے اپنے ایک پیغام بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر میں پاور شو منعقد کرنے کی ہدایات بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے پرامن مہم ہر شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کو عوامی حمایت کو متحرک کرنے اور اس کا پیغام عوام تک پہنچانے کا مساوی موقع دینے کا پابند ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر حلقے کے امیدواروں کو چاہیئے کہ وہ اپنے انتخابی نشان کی تشہیر کریں تاکہ لوگ جان سکیں کہ ووٹ کس کو دینا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اتوار سے ملک بھر میں باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم اور امیدواران اتوار کو ملک بھر خصوصاً پنجاب میں اپنی باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، بانی چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار اپنی پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، قوم اڈیالہ جیل میں بےگناہ قید اپنے لیڈر اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔
پارٹی ترجمان نے کہا کہ قومی انتخابات پر جبروفسطائیت اور بدترین دھاندلی کے گہرے بادلوں کے باوجود تحریک انصاف جمہوری انداز میں ملک کو دستورو قانون کی طرف لے جانے کی کوششیں کررہی ہے، عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکے کی تمام تر کوششیں عوام کی تائید و معاونت سے ہی کامیاب بنائیں گے، پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا حق ہمیں دستور دیتا ہے، ریاستی مشینری آئین کا احترام کرے جبکہ عدالتِ عظمیٰ دستور کی بالادستی کو یقینی بنائے، خوف اور غلامی کے بت توڑ کر نکل رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین
دسمبر
شہید رئیسی کے اعزاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک گھنٹہ قبل ایران
مئی
کبھی نہ کبھی شادی ہوگی، پانچ بچوں کی خواہش ہے، سونیا حسین
?️ 15 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے امید ظاہر
اپریل
ایران نے کیا میڈیا کے شام میں مداخلت کے الزام کو مسترد
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے مختلف شہروں میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان
دسمبر
افغانستان پر نظر رکھنے کے لیئے پاکستانی فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کا معاملہ، امریکا نے نیا بیان جاری کردیا
?️ 26 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اگرچہ امریکا نے افغانستان سے اپنی افواج کو نکالنے
مئی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کے آڈٹ کا حکم
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ عہدیداروں کے غیر ملکی
مارچ
یوکرین کی جنگ سے فاتحانہ انخلاء کے بارے میں امریکہ کا تاثر خودکشی
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ایک تجربہ کار امریکی مصنف اور تجزیہ کار سیمور ہرش نے
فروری
پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو۔شہباز گل
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام
اگست