?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایوان بالا اور ایوان زیریں میں ادارہ جاتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں 11 سے 12 نومبر کو منعقد ہونے والی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سپیکر قومی اسمبلی کو کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا کہ 45 سے زائد ممالک کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں خطے میں امن، ترقی، موسمیاتی چیلنجز اور دیگر عالمی مسائل زیر بحث آئیں گے۔
اس موقع پر سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ کانفرنس پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے اور قومی اسمبلی اس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرے گی۔ ملاقات کے دوران سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک سیرت انسان تھے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس دوران بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے پانی اور اس کے نتیجے میں سیلابی تباہ کاریوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت میں توثیق
?️ 11 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم
جون
برطانیہ کی روس کو دھمکی
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ اگر روس نے یوکرائن
دسمبر
بھارت بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں خطرناک اضافے پر گہری تشویش ہے، پاکستان
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو
مئی
200 بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر آپریشن کے خاتمے کے خطرے سے کیا خبردار
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ اور 200 بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے فلسطینی علاقوں،
دسمبر
شامی خواتین کے اغوا اور ان کے اعضا کی سرقت کے واقعات میں اضافہ
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: شام میں انسانی حقوق کے شعبے سے وابستہ ایک سرگرم
دسمبر
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل
?️ 23 نومبر 2023جموں: ( سچ خبریں)
نومبر
آرٹی فیشل گریویٹی پیدا کرنے والا دیوقامت پہیے نما خلائی اسٹیشن
?️ 1 مارچ 2021واشنگٹن {سچ خبریں} آربٹل اسمبلی کارپوریشن نے زمین کے گرد مدار میں
مارچ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل
اکتوبر