?️
حیدرآباد: (سچ خبریں) گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آتشزدگی کی وجہ سے سندھ پنجاب اوربلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے 500 کے وی سوئچ یارڈ ٹرپ ہونے کے بعد آگ لگ گئی جس کے بعد گڈو پلانٹ کے گرڈ اسٹیشن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، فنی خرابی کے باعث پاور ہاؤس کے سوئچ یارڈ میں دھماکہ ہوا، پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ تو بجھادی گئی تاہم لائنیں ٹرپ ہو نے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمور،کندھ کوٹ،شکار پور ،لاڑکانہ ، سکھر ، جعفرآباد، نصیرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور،ب ولان ، سبی، ڈی جی خان، راجن پور اوررحیم یارخان میں بجلی معطل ہوگئی، مرمتی کام میں دھند کی وجہ سے تاخیر ہوئی دھند کم ہوتے ہی بجلی بحال کردی جائے گی، تاہم شدید دھند کی وجہ سے مرمتی کام سست روی کا شکار ہونے سے 9 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی گڈو تھرمل پاور ہاؤس سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال نہ ہوسکی۔
ادھر ملک میں بجلی کے ایک اور بڑے بریک ڈاون کا خدشہ پیدا ہو گیا، بجلی کی پیدوار مسلسل کمی سے خطرناک زون کے دہانے پر آ گئی، شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا اور ملک میں بجلی طلب سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود بجلی کی پیدوار بھی کم ترین سطح پر پہنچ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ملک میں بجلی کی پیدوار اس قدر کم ہو چکی کہ اگر پیدوار میں مزید کمی ہوئی، تو نتیجے میں بجلی کا نظام اس خطرناک زون میں داخل ہو جائے گا جس سے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے، ملک میں کم از کم بجلی پیداوار سے فریکوئنسی کی حد ٹوٹی تو ملک پھر تاریکی میں ڈوب سکتا ہے، غیر متوازن پیداوار سے شمال، جنوب میں بجلی کا ترسیلی نظام ٹوٹ سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ طلال چودھری
?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے
اکتوبر
عدالت نے ایف آئی اے کو عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف
فروری
ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی
دسمبر
JCPOA میں واپس آنا بہت خطرناک ہے: ہنری کسنجر
?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے ایران کے ساتھ
جولائی
اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کو جیل میں کیوں مارا گیا؟
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں مشکوک طور پر مرنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس
جون
ایم پیکیچ پر وزیر اعظم نے لگائی روک
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم نے حکم
ستمبر
ہسپتال غزہ جنگ کی فرنٹ لائن
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے
اپریل
مزاحمت دنیا میں ایک اہم کھلاڑی
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:الوفاء للمقاومہ دھڑے کے رکن، إیهاب حماده نے اس بات پر
اگست