?️
اسلام آباد(سچ خبریں)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وہ بطور گورنر لاہور ہائی کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیج رہے ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔
ہم توقع کر رہے تھے کہ ان کے حلف لیتے ہی آٹھ 10 ارب ڈالر قومی خزانے میں آجائیں گے۔عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ پنجاب کا بحران سب کے سامنے ہے، پہلے دن سے جب سابق وزیراعظم نے گورنر کے طور پر نامزد کیا تو کام شروع کر دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک انوکھے لاڈلے کے ہاتھوں پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ یرغمال بنا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں آئینی و سیاسی بحران پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اہم خط لکھاتھا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں کردار کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا الیکشن غیر آئینی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا ہونے کی وجہ سے حمزہ شہباز غیر آئینی طور پر مسلط ہو گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قومی و صوبائی حکومت پر عوامی اعتماد بحالی کے لیے کردار ادا کریں۔
انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام خطوط کی کاپیاں بھی آرمی چیف کو بھجوا دیں۔دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کو گرفتار کروانے کیلئے ایک صوبیدار اور4 جوان مانگ لئے۔ عمر سرفراز چیمہ کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، جیونیوز کے مطابق گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈلوا دوں گا۔


مشہور خبریں۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت
مارچ
امریکہ کو روسی قومی مفادات کا احترام کرنا چاہیے:روسی صدر
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے زور دیا ہے کہ امریکہ
مئی
انگلینڈ کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: چند روز قبل رشی سنک نے اس ملک میں ہونے والے
جون
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر
مئی
عمران خان کو جیل ٹرائل کے خلاف خصوصی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
اکتوبر
وزیراعظم کا صوبوں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فروغ دینے پر زور
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم پر زور
مارچ
10 Fashion Stories From Around The Web You Might Have Missed This Week
?️ 6 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
سعودیوں کی نظر میں یمنیوں کی میزائل طاقت
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا کہ یمن پر حملے کے
اپریل