گورنر خیبر پختونخوا نے انتخابات کا اعلان نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کی،سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس میں وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو سنا دیا گیا۔سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دنوں میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن ازخودنوٹس کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کور ٹ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اسپیکرز کی درخواستیں منظور کرلیں۔چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کہا ہے کہ بینچ کے اکثر ججز نے درخواست گزاروں کو ریلیف دیا۔ہمارے سامنے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد تاریخ کا معاملہ آیا۔آئین عام انتخابات سے متعلق وقت مقرر کرتا ہے۔

گورنر کی منظوری نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی 48 گھنٹوں میں تحلیل ہوئی، عدالت نے 90 روز میں انتخابات سے متعلق درخواستیں منظور کرلیں۔

سپریم کورٹ میں فیصلہ تین دو کے تناسب سے سامنے آیا۔ سپریم کورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی صورتحال مختلف ہے۔پارلیمانی جمہوریت آئین کا سیلینٹ فیچر ہے۔جمہوریت میں پارلیمانی نظام ایک اہم ستون ہے۔اگر گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو تاریخ کا اعلان بھی خود کر سکتا ہے۔ایسی صورتحال خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوئی اور گورنر نے اسمبلی ختم کردی۔

جب گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل نہ کی ہو تو پھر بھی مقررہ وقت میں الیکشن کرانا لازمی ہے۔خیبر پختونخواکی حد تک گورنر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکتا ہے۔الیکشن کمیشن ایکٹولی گورنر اور صدر کے ساتھ ایڈوائس کا کردار ادا کرنے کا پابند ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے انتخابات کا اعلان نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔صدر نے 9 اپریل کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔اس صورتحال میں الیکشن کمیشن نے اپنا کردار ادا نہ کیا۔وفاق کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔9 اپریل کو انتخابات ممکن نہیں تو مشاورت کے بعد پنجاب میں تاریخ بدلی جاسکتی ہے۔یہ وفاق کی ڈیوٹی بھی ہے کہ وفاق کی ایگزیکٹو اتھارٹیز الیکشن کمیشن کی مدد کرے گا۔

مشہور خبریں۔

ایران کا اسلامی انقلاب اور 45 سال پہلے ترکی کے اخبارات کی سرخیاں

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: 1979 کے موسم سرما کے وسط میں ایران میں اسلامی

صہیونی حکومت کے حرییدیوں کا فوجی خدمات کے خلاف دوبارہ مظاہرے

?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں: اجباری فوجی خدمات پر تناؤ میں شدت کے بعد، مقبوضہ

ظالم کی مظلوم بننے کی کوشش

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے70 ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں غزہ

صیہونی دہشتگردو فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی بچے گرفتار

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے رام اللہ میں دو فلسطینی بچوں کو گرفتار

ہم عملی طور پر سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں: انصار اللہ

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:  انصاراللہ یمن کی سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے

لبنانی حکومتی اہلکار: امریکہ نے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی "گارنٹی” نہیں دی ہے

?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میٹری نے یہ بیان

سعودی اور اماراتی ولی عہدوں کا خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے