?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس میں وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو سنا دیا گیا۔سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دنوں میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن ازخودنوٹس کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کور ٹ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اسپیکرز کی درخواستیں منظور کرلیں۔چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کہا ہے کہ بینچ کے اکثر ججز نے درخواست گزاروں کو ریلیف دیا۔ہمارے سامنے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد تاریخ کا معاملہ آیا۔آئین عام انتخابات سے متعلق وقت مقرر کرتا ہے۔
گورنر کی منظوری نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی 48 گھنٹوں میں تحلیل ہوئی، عدالت نے 90 روز میں انتخابات سے متعلق درخواستیں منظور کرلیں۔
سپریم کورٹ میں فیصلہ تین دو کے تناسب سے سامنے آیا۔ سپریم کورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی صورتحال مختلف ہے۔پارلیمانی جمہوریت آئین کا سیلینٹ فیچر ہے۔جمہوریت میں پارلیمانی نظام ایک اہم ستون ہے۔اگر گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو تاریخ کا اعلان بھی خود کر سکتا ہے۔ایسی صورتحال خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوئی اور گورنر نے اسمبلی ختم کردی۔
جب گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل نہ کی ہو تو پھر بھی مقررہ وقت میں الیکشن کرانا لازمی ہے۔خیبر پختونخواکی حد تک گورنر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکتا ہے۔الیکشن کمیشن ایکٹولی گورنر اور صدر کے ساتھ ایڈوائس کا کردار ادا کرنے کا پابند ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے انتخابات کا اعلان نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔صدر نے 9 اپریل کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔اس صورتحال میں الیکشن کمیشن نے اپنا کردار ادا نہ کیا۔وفاق کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔9 اپریل کو انتخابات ممکن نہیں تو مشاورت کے بعد پنجاب میں تاریخ بدلی جاسکتی ہے۔یہ وفاق کی ڈیوٹی بھی ہے کہ وفاق کی ایگزیکٹو اتھارٹیز الیکشن کمیشن کی مدد کرے گا۔


مشہور خبریں۔
پکسل 6 اور 6پرو کے حوالےسے گوگل نے صارفین کو خوشخبری سنادی
?️ 1 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) ایک نئی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ
ستمبر
کینیڈا کی اچانک وارننگ؛ لوگ جرمنی کا سفر نہ کریں
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو جرمنی کے سفر
ستمبر
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی بن سلمان سے ملاقات
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ
ستمبر
ایوان صدر میں یوم پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
اسلامو فوبیا کے خلاف ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں:چینی صدر
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور
دسمبر
48 فٹبال سٹارز کا اسرائیل کو عالمی مقابلوں سے باہر کرنے کا مطالبہ
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: 48 کھلاڑیوں کے ایک گروپ، جن میں زیادہ تر پروفیشنل فٹ
ستمبر
2024 میں روسی فوجی بجٹ میں نمایاں اضافہ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
دسمبر
کیا مسلمان غزہ کے سانحات کو دیکھ رہے ہیں؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو شروع ہوئے نو ماہ
جولائی