کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے رواں سال اپریل تا جون سہ ماہی کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3.02 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 19 اکتوبر کو عوامی سماعت کے لیے درخواست منظور کر لی جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کے الیکٹرک کی ٹیرف میں اضافے کی درخواست درست ہے یا نہیں۔

عوامی سماعت میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کمپنی کو اس کے دعوے کے مطابق ناقابل وصول بلوں کے عوض 13 ارب 20 کروڑ روپے کے ’رائٹ آف‘ کی اجازت دی جانی چاہیے یا نہیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے 3.02 روپے فی یونٹ اضافی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اپریل-جون کی طے شدہ قیمت 2.57 روپے فی یونٹ پر نظرثانی کے باعث کی گئی ہے۔

اپنے حساب اور جائزوں کی بنیاد پر نیپرا اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجے گا کہ ایڈجسٹمنٹ کو کب صارفین پر منتقل کیا جائے یا اسے بجٹ سبسڈی میں مکمل یا جزوی طور پر ایڈجسٹ کیا جائے۔

یہ درخواست اس تناظر میں اہم ہے کہ نیپرا اور وفاقی حکومت پہلے ہی کے الیکٹرک صارفین کے لیے اکتوبر اور نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.46 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے چکی ہے جس کا مقصد پاور کمپنی کے لیے حکومتی سبسڈی میں کمی کرنا ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی کے لیے 3.28 روپے فی یونٹ اضافے کی گزشتہ ماہ بھی منظوری دی گئی تھی جو اکتوبر سے مارچ 2024 تک وصول کیا جائے گا۔

کراچی والے اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں مختلف سلیب اور کیٹیگریز کے لحاظ سے فی یونٹ 4.76 روپے سے 7.73 روپے تک اضافی ادا کر رہے ہیں، اس کے علاوہ دسمبر سے مارچ تک اوسطاً 3.28 روپے تک اضافی ادا کر رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریگولیٹر اور حکومت کو گزشتہ برس کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کے لیے مزید 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کے لیے قانونی گنجائش تلاش کرنی ہوگی جب کہ گزشتہ مخلوط حکومت کی جانب سے منظور کردہ پالیسی گائیڈ لائنز ان سہ ماہیوں کا احاطہ نہیں کرتیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا یوکرین کو بھی دھوکہ

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی

عبرانی میڈیا کا غزہ میں ٹرمپ کے اربوں ڈالر کے لیکن ناقابل عمل منصوبے کا اکاؤنٹ

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے

رحمان ملک کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کا اظہار افسوس

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال

یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر اہم کاروائی

?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی

کن خبروں اور رپورٹوں کو سنسر کریں؟ صیہونی سنسر بورڈ پریشان

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: ایک صہیونی کالم نگار نے میڈیا اور سوشل سائٹس میں

23 مارچ یوم پاکستان، یوم تجدید اور یوم قرارداد پاکستان

?️ 23 مارچ 2021(سچ خبریں) 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں قراردادِ

سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی

?️ 26 اپریل 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز کا

تل ابیب کا سرحدی مثلث میں بفر زون بنانے کا منصوبہ

?️ 13 جولائی 2025سوریہ کے داخلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست سوریہ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے