?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو سال پاکستان میں کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے، ملکی مسائل کی وجہ سے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کیلئے وقت نہیں دے سکا وزیراعظم نے کہا کہ میں کھیلوں کے بارے میں بہتر جانتا تھا، کرکٹ، ہاکی، سکواش کا عروج دیکھا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے
”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” پروگرام میں کھیلوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں کھیلوں کے بارے میں بہتر جانتا تھا، کرکٹ، ہاکی، سکواش کا عروج دیکھا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے جنہوں نے ادارے تباہ کئے، انہوں نے نیب میں اپنے من پسند افراد بٹھا کر اسے تباہ کیا لیکن ہمارے دور میں نیب نے پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا حالانکہ وہی قانون ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں میں ہم دنیا سے مقابلہ کر رہے تھے، دنیا اپنے جدید ذرائع سے آگے بڑھ رہے ہے، ہمارا مسئلہ کھیلوں کے ادارے نہ بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکواش میں جان شیر اور جہانگیر خان کے جانے کے بعد یہ کھیل ہمارے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ ہم نے سکواش کا ادارہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کے ادارے بنانے ہیں، پروفیشنلز لے کر آنے ہیں، آخری دو سال میں اس پر بھرپور توجہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم بہتر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا دیا، ہم نے یونین کونسل کی سطح تک میدان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم آہستہ آہستہ سسٹم ٹھیک کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب شہروں کو پھیلنے نہیں دیں گے ، شہر اوپر جائیں گے ۔’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے شہروں کے ماسٹر پلان نہیں ہیں ، جو بنے وہ تباہ ہو چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی دھجیاں اڑا دی گئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ راوی سٹی کا مقصد راوی کو بچانا اور نیا شہر بسانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بنڈل آئی لینڈ کا سوچا ہوا تھا لیکن سندھ حکومت بنانے نہیں دے رہیوزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی ٹینکر مافیا آ جائے گا کیوں کہ لاہور کا انی نیچے جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ اور صہیونی فوجیوں کی خود کشی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صہیونی حکام فوجی خودکشیوں کے صحیح اعداد و شمار
دسمبر
نگران حکومت کی عدم دلچسپی، نجکاری میں التوا، پی آئی اے کے انتظامی امور دباؤ کا شکار
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت کی عدم دلچسپی اور نجکاری میں
جنوری
روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی موندے نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 12
فروری
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان 23مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین
مئی
پاکستانی کرکٹرز کا اظہار یکجہتی، سوشل میڈیا پر فلسطینی پرچم پوسٹ کردئیے
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: کرکٹ کے سب سے اہم ایونٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے
اکتوبر
فلسطینی بچوں کے لیے 2021 مہلک ترین سال؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی بچوں کے حقوق کے تحفظ کی
دسمبر
جنین میں صہیونیوں کی پسپائی کے بعد فلسطین میں بدلتی ہوئی مساوات
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کے دوران جو مسائل ہمیشہ موجود تھے ان
جولائی
میں امریکی عوام کے اتحاد سے ٹرمپ کو شکست دوں گی: ہیرس
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: آئندہ صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کے بعد، امریکی صدر
جولائی