کچھ افراد چمچ دیغ سے زیادہ گرم والی بات کر رہے ہیں

عاشق فردوس

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے میاں صاحب کے کچھ وفادار شاہ چمچ دیغ سے زیادہ گرم والی بات کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ نوازشریف کے گھر کے حوالے سے ہم عدالتی احکامات کے پابند ہیں، جب تک عدالت کا حکم امتناعی موجود ہے حکومت گھر گرانے کو کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 364 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں جس میں چینی 65 روپے فی کلو اور375 روپے کا دس کلو آٹا دستیاب ہے۔

سیاسی معاملات پر انہوں نے کہا کہ ایک منشیات فروش نے پنجاب کے سرکاری افسران کو دھمکیاں دیں، واضح کردیں وہ وقت گزر چکا جب شاہی خاندان سرکاری افسران سے مرضی کے کام کرواتے تھے، اب دہشت گردی کا مقدمہ درج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہائی کورٹ کے حکم پر حکومت نے آرڈی ننس پاس کیا جس کے تحت ہائی کورٹ کے ججز کمیشن قائم کریں گے جو ہاؤسنگ سوسائٹیز ایس او پیز کے تحت کام کررہی ہے انہیں ریگولرائز کرلیا جائے گا اور جنہوں نے شہریوں کو دھوکا دیا اور پیسے لوٹے ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

مشہور خبریں۔

اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں سب کٹھ پتلیاں ہیں ،عمر ایوب

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا

وزیر اعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل

فواد چوہدری نے کس غلطی کو تسلیم کر لیا

?️ 29 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد

ٹرمپ کا انویدیا اور اے ایم ڈی کمپنی کے ساتھ وہ انوکھا معاہدہ جس سے چین کو ہوگا فائدہ

?️ 17 اگست 2025ٹرمپ کا انویدیا اور اے ایم ڈی کمپنی کے ساتھ وہ انوکھا

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ بھی امریکا میں ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر

فلسطینی تنظیم کی امدادی سامان کی لوٹ مار کے امریکی الزام کی تردید

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:غزہ کی تنظیم نے امریکہ کے الزامات کی سخت مذمت کی

حماس اسرائیل کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات پر مصر

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت کی جانب سے غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کے

مقبوضہ کشمیر کے شوپیان اور پلوامہ علاقے میں بھارتی دہشت گردی کے خلاف مکمل ہڑتال، تمام کاروباری مراکز بند رہے

?️ 16 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے