?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ 28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کے اہم اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک کے طور پر پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، یہ اجلاس متحدہ عرب امارات میں یکم اور 2 دسمبر کو منعقد ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بین الصوبائی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی بڑھانے میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی، پاکستان اپنی ماحولیاتی سفارتکاری سے عالمی ماحولیاتی بحث میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ، وزیر خارجہ، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر ملک کے متعلقہ اداروں اور تنظیموں کو سراہا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ کلائمیٹ فنانس (موسمیاتی مالیات) اور دیگر امور پر کوپ-28 کے دوران پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مکمل تیاریاں کریں۔
خیبرپختونخوا میں پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
نگراں وزیراعظم نے واپڈا حکام کو ہدایت دی کہ خیبرپختونخوا کو ہائیڈل منافع کی ادائیگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیمز کی تعمیر اور پن بجلی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر آبپاشی اور کم لاگت والی ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کے لیے جاری منصوبوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک بھر میں، بالخصوص خیبرپختونخوا میں جاری پن بجلی کے منصوبوں اور آبی ذخائر کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیر اعظم کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، انہوں نے متعلقہ حکام کو انسداد دہشت گردی کے منصوبوں کے لیے صوبے کے لیے مختص فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی۔
نگراں وزیراعظم نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی۔
کاظم اچکزئی کی سربراہی میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے 15 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو صوبے میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔


مشہور خبریں۔
کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیر اعلی پنجاب نے سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا
?️ 25 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)کورونا کی تشویشناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان
اپریل
مسجد اقصیٰ میں صیہونی انتہا پسند وزیر کے داخلے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے صیہونی حکومت کی داخلی سکیورٹی کے انتہاپسند
اپریل
فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پر انسٹاگرام اکاؤنٹس کو’شیڈو بین’ کیے جانے کا انکشاف
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم انسٹاگرام کی جانب سے
اکتوبر
خطے میں امن کے لئے بین الاقومی کانفرنس 17 مارچ سے ہوگی
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں خطے میں قیام امن سیکیورٹی چیلنجز
مارچ
ارجنٹائن کے معاشی بحران کے درمیان ٹرمپ کی مبارکباد
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ارجنٹائن کے صدر خاویر میلے کو ان
اکتوبر
یمنیوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صنعاء میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنیوں کی بڑی
اپریل
انڈونیشیا کے ایک چرچ میں دھماکہ
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ایک کیتھولک چرچ کے صحن
مارچ
ججز کےخلاف مہم: جسٹس محسن اختر نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر
مئی