?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے کہا کہ وہ ڈراموں پر تنقید کرتے وقت ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں، جب کہ ان کی ساتھی فنکارہ عتیقہ اوڈھو کھل کر رائے دیتی ہیں، جس کے باعث اکثر لوگ ان سے ناراض ہو جاتے ہیں۔
مرینہ خان کا شمار پاکستان کی نامور شوبز شخصیات میں ہوتا ہے، انہوں نے ’تنہائیاں‘، ’دھوپ کنارے‘ اور ’جیکسن ہائٹس‘ سمیت متعدد ڈراموں سے شہرت حاصل کی۔
اداکارہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
مرینہ خان آج کل مختلف ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کررہی ہیں، ان کے مطابق اب پروڈکشن کا معیار کچھ کمزور ہوگیا ہے، اب پروڈکشن کا زیادہ تر بجٹ اداکاروں کو دیا جاتا ہے، اس لیے اچھا اور معیاری کام نہیں ہو پا رہا۔
پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے اداکاروں کی اس شکایت پر بھی بات کی کہ انہیں وقت پر ادائیگی نہیں کی جاتی، ان کا کہنا تھا کہ یہ شکایت بالکل درست ہے۔
ہدایت کارہ کے مطابق وہ ایک ایسی یونین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اداکاروں کے حقوق کے لیے کام کرے اور اگر یہ یونین نہ بھی بن سکی تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کیا جائے گا تاکہ جو بھی فرد کسی پراجیکٹ سے منسلک ہو، اسے اس کے طے شدہ معاہدے کے مطابق تمام حقوق ملیں۔
اداکارہ نے 24 نیوز کے پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ کے بارے میں کہا کہ پہلے شوبز سے وابستہ لوگ اس شو میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے تھے، لیکن اب آہستہ آہستہ ان کی دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار اگر انہیں اپنے کسی دوست کے ڈرامے پر تبصرہ کرنا ہو تو وہ دوستی کی وجہ سے احتیاط برتتی ہیں، لیکن ان کی ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کھل کر بات کرتی ہیں، جس کی وجہ سے اکثر لوگ ان سے ناراض بھی ہو جاتے ہیں۔
مرینہ خان نے کہا کہ وہ ڈراموں پر تبصرہ کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں کہ کسی کا دل نہ دکھے، اور اسی لیے وہ اپنی زبان پر قابو رکھنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔
’کیا ڈراما ہے‘ ایک پروگرام ہے جو 24 نیوز پر نشر کیا جاتا ہے جس میں انڈسٹری کی کئی سینئر اداکارائیں حالیہ ڈراموں پر تبصرہ کرتی ہیں۔
گزشتہ دنوں نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو کو اسی پروگرام میں ڈراموں پر کی گئی تنقید کے باعث ساتھی فنکاروں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہتر ہیں، بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: معروف بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ نے اعتراف کیا ہے
فروری
فلسطینی اسلامی جہاد نے نابلس میں مسلح کارروائی کی
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس
دسمبر
پاک-بھارت تجارت اور مسئلہ کشمیر
?️ 3 اپریل 2021(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے وزیر اعظم عمران خاں کی زیرصدارت جمعرات
اپریل
پڑھئے ماحرہ خان نے وائرل ویڈیو کے ساتھ دانا نیر کے لئے کیا پیغام لکھا؟
?️ 20 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ماہرہ خان جو کہ پاکستان کی سوپر اسٹار ہیں
فروری
ترکی لیبیا کی عوام کی مدد کرنے کو تیار
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:اردگان نے لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے جان بحق ہونے
ستمبر
دعا ہے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں، وہ پاکستان کی قسمت بدلیں گے، شہباز شریف
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف
جون
فلسطینی شہداء کی تعداد کہاں تک پہنچ چکی ہے؟
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے آج جمعرات کی
فروری
موٹروے کیس: کیس کا فیصلہ ،مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی
?️ 20 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ
مارچ