?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 26 ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کرتے ہوئے وہاں سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی لگادی۔ این سی او سی نے فضائی اور زمینی سفر کی کیٹیگریز پر نظرِ ثانی کی ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ان ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، ایران، عراق، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔دوسری جانب ہسپتالوں میں داخل کووِڈ مریضوں کی تعداد 60 فیصد تک کم ہوگئی اور کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح بھی 4 فیصد سے کم ہے۔وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے کووِڈ 19 سے نمٹنے کے لیے 3 کیٹیگریز متعارف کروائی ہیں۔
ان میں اے کیٹیگری میں شامل ممالک کو لازمی کووِڈ ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے، کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والوں کے لیے 72 گھنٹوں کے اندر کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ لازمی ہے جبکہ کیٹیگری سی میں شامل ممالک پر پابندی ہے اور یہاں سے لوگ این سی او سی کی خصوصی گائیڈ لائنز کے تحت ہی آسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دستاویز کے مطابق بھارت، ایران، بنگلہ دیش، بھوٹان، انڈونیشیا، عراق، مالدیپ، نیپال، سری لنکا، فلپائن، ارجنٹینا، برازیل، میکسکو، جنوبی افریقہ، تیونس، بولیویا، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ڈومینیکن ری پبلک، ایکواڈور، نمیبیا، پیراگوئے، پیرو، ترنداد اور توباگو کے علاوہ یوراگوئے کو کیٹیگری ‘سی’ میں رکھا گیا ہے۔دیگر تمام ممالک کو ‘بی’ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ لازمی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان ریلویزکا مزید مسافر ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ
اپریل
وزیر داخلہ کا حکومت اور ٹی ٹی پی کے مابین مذاکرات سے متعلق لاعلمی کا اظہار
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےپاکستان کی حکومت اور
اکتوبر
نیتن یاہو مقبوضہ مغربی کنارے اور جولان میں بستیوں کو وسعت دینے کے خواہاں
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے
دسمبر
ملک میں ابھی کورونا موجود ہے ماسک کا استعمال ضروری ہے
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل
ستمبر
بعثیوں کے لیے عراق میں کوئی جگہ نہیں:مقتدی صدر
?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما سابق عراقی آمر کی بیٹی نے
فروری
آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں ہے: مفتاح اسماعیل
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی
جون
کیا پاکستان برکس میں شامل ہو گا؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی
جون
روسی توانائی / سیاسی عزائم یا معاشی حقیقت پسندی کو الوداع کہنے کے لئے یورپ کا مہنگا روڈ میپ؟
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے ایک نو قدمی روڈ میپ شائع کیا
مئی