?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی تیسری شدید لہرسے بچاؤ کے لئے شہر کے تین علاقوں کو مکمل طور پر بند کردیا ہے ۔ سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ فور، ایف الیون ون، اور آئی ٹین ٹو شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز کو سیل کردیا گیا ہے، جن میں آئی ایٹ فور، ایف الیون ون، اور آئی ٹین ٹو شامل ہیں ان سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جا رہا ہے ۔
ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد کاروباری علاقوں ، پارکس کو جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی انڈور سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی، تمام دفاتر صرف 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کریں گے، اس سے زیادہ تعداد کو دفتر بلانے پر کارروائی کی جائے گی ۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آؤٹ ڈور تقریبات میں صرف 300 لوگوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے جو کہ صرف 2 گھنٹے کے لیے دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ دارالحکومت میں ہونے والے تمام اجتماعات اور تہوار منسوخ کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں تہواروں اور اجتماعات کیلئے جاری کیے گئے این او سی واپس لئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 6.56 فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 32 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 508 ہوگئی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی کے پاس غزہ جنگ کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایک نامعلوم اسرائیلی قیدی کی والدہ کے مطابق اس حکومت کے
مئی
یوکرین کے بارے میں ٹرمپ نے بھی عقلمندی کی بات کی
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ واشنگٹن
جولائی
امریکی انتخابی جنگ کا سب سے تاریک اور جرات مندانہ موضوع کیا تھا؟!
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کی حمایت میں وائٹ
جون
امریکہ چین سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے؛چینی میڈیا کا دعویٰ
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ
مئی
جولانی کا شام میں داخلی امن کے حوالے سے نیا بیان
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق جولانی نے دمشق کے علاقے
مارچ
امریکی فوجیوں کی خودکشی کرنے کی وجوہات
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:گیارہ ستمبر2011 کو امریکہ میں ہونے والے حملوں کے بعد سے
جون
غزہ میں شیلدگ خصوصی یونٹ کی بے مثال ہلاکتیں
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ شیلداگ اسپیشل یونٹ کے اعلیٰ
فروری
بیروت میں عاشورا کے جلوس کا منفرد انداز
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
جولائی